Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

پولینڈ میں اندھا دھند فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

Admin
By Admin
Nov 07, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

پولینڈ میں اندھا دھند فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
پولینڈ میں اندھا دھند فائرنگ سے 6 افراد ہلاک — November 07, 2026
پولینڈ کے شہر کراکو کے مرکزی مارکیٹ اسکوائر کے قریب فائرنگ میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کراکو پولیس کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہیں، پولیس نے جوابی کارروائی میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گاڑی سے گزرتے ہوئے مین اسکوائر پر لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

کراکو کی مقامی حکومت نے اس سے قبل ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ پولینڈ کے دوسرے بڑے شہر کے ایک اسکوائر میں فائرنگ کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

پولش وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہفتے کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، مجھے وزیر داخلہ شہر کی صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں، پولیس حملے کے پس منظر اور تمام حالات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولینڈ کے شہر کراکو کے مرکزی مارکیٹ اسکوائر کے قریب فائرنگ میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn