National

پٹنہ: سنجے چوہان آر جے ڈی میں شامل

پٹنہ: سنجے چوہان آر جے ڈی میں شامل

پٹنہ، 04 مئی: بہار جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے کوسی گریجویٹ حلقہ سے قانون ساز کونسل کے سابق امیدوار سنجے چوہان آج اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) میں شامل ہو گئے۔ بہار ریاستی آرجے ڈی دفترکے کرپوری آڈیٹوریم میں اتوار کو پرنسپل جنرل سکریٹری رنوجے ساہو کی صدارت میں ملن تقریب کا انعقاد ہوا ۔ اس موقع پر مسٹر چوہان نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ راشٹریہ جنتا دل کی رکنیت اختیار کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جئے پرکاش نارائن یادو، سابق وزیر آلوک کمار مہتا، بیما بھارتی، بھدیو چودھری، ریاستی جنرل سکریٹری بھائی ارون کمار، یوتھ آر جے ڈی کے ریاستی صدر راجیش یادو، چندیشور پرساد سنگھ موجود تھے۔ سابق مرکزی وزیر جئے پرکاش نارائن یادو نے اس موقع پر کہا کہ تمام لوگوں نے سماجی انصاف اور سیکولرازم کی لڑائی کو مضبوط کرنے کیلئے جے ڈی یو چھوڑ کر آر جے ڈی کی رکنیت اختیار کی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments