National

پٹنہ میں تیز رفتار کار نے تین پولیس اہلکاروں کو کچل دیا، خاتون کانسٹیبل کی علاج کے دوران موت

پٹنہ میں تیز رفتار کار نے تین پولیس اہلکاروں کو کچل دیا، خاتون کانسٹیبل کی علاج کے دوران موت

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی دیر رات اٹل پاتھ پر پیش آئے ایک دردناک حادثے نے امن و امان پر سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جھنڈے والی اسکارپیو کارنے چیکنگ کر رہے پولیس اہلکاروں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں خاتون کانسٹیبل کومل کی موت ہو گئی، جب کہ دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ متوفی کانسٹیبل کی شناخت ایس کے پوری پولیس اسٹیشن میں تعینات کومل کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ،جب پولیس رات کے وقت اٹل پاتھ پر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ تب تیز رفتار اسکارپیو نے وہاں کھڑے تین پولیس والوں کو ٹکر مار دی۔ اس تصادم میں سب انسپکٹر دیپک منی، اے ایس آئی اودھیش کمار اور خاتون کانسٹیبل کومل بری طرح زخمی ہو گئی۔ تینوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے کانسٹیبل کومل کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق اسکارپیو سوار حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ رفتارکے باعث کار بے قابو ہو گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments