Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

پاکستان کیخلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں: برینڈن میک کولم

Admin
By Admin
Oct 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

پاکستان کیخلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں: برینڈن میک کولم
پاکستان کیخلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں: برینڈن میک کولم — October 20, 2026
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برینڈن میک کولم کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی۔ گزشتہ چند برسوں میں متعدد بار پاکستان کا دورہ کر چکا ہوں۔

برینڈن میک کولم نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔ پاکستان کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں، یہاں کا ماحول بھی شاندار ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں۔ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، اس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

انہوں نے سہ فریقی سیریز میں شامل پاکستان اور سری لنکا کو مضبوط حریف قرار دیا۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کنڈیشنز کا فائدہ حاصل ہے۔

برینڈن میک کولم کا کہنا تھا کہ ٹرائی سیریز میں حالات کے مطابق حکمت عملی تبدیل کرنا پڑتی ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ میں بدلتی صورتحال کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف بھی اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں۔ پروفیشنل کرکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ ہر صورتحال میں جیتنے کی کوشش کریں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn