پاکستان کے حکومتی بیرونی قرضے مالی سال 2026 کے اختتام پر بڑھ کر 106.8 ارب ڈالر ہو گئے تاہم وزارتِ خزانہ کا دعویٰ ہے کہ قرضوں میں اضافے کی رفتار ماضی کے مقابلے میں کم ہوئی ہے اور مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلے میں قرضوں کا تناسب بھی کم ہوا ہے۔
وزارتِ خزانہ نے سوموار کے روز جاری وضاحت میں کہا کہ حکومتی قرضوں میں روزانہ 20 ارب روپے اضافے سے متعلق خبر ملک کے عوامی قرضوں کی مکمل اور درست تصویر پیش نہیں کرتی۔ وزارت کے مطابق قرضوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ان کا موازنہ معیشت کے حجم سے کرنا ضروری ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق پاکستان کے مجموعی حکومتی قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب مالی سال 2023 کے اختتام پر 75 فیصد سے کم تھا، جو مالی سال 2026 کے اختتام پر مزید کم ہو کر 68 فیصد رہ گیا۔
اسی طرح قرضوں میں اضافے کی سالانہ شرح مالی سال 2023 میں تقریباً 26 فیصد تھی، جو مالی سال 2026 میں کم ہو کر 7.7 فیصد رہ گئی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ مالی سال 2026 میں حکومتی قرضوں میں اضافے کی شرح گزشتہ دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر رہی، جبکہ مالی سال 2007 سے 2026 کے دوران یہ اوسطاً 16.7 فیصد سالانہ تھی۔
بیرونی قرضوں کے حوالے سے وزارت نے بتایا کہ مالی سال 2022 کے اختتام پر حکومتی بیرونی قرضے 100 ارب ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 2026 کے اختتام پر 106.8 ارب ڈالر ہوئے۔
وزارت نے مزید بتایا کہ اگست 2026 کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی حکومت کے قرضے جون 2026 کے مقابلے میں تقریباً 689 ارب روپے کم ہوئے۔ قرضوں کی ادائیگی کے اخراجات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
وزارت کے مطابق یہ اخراجات مالی سال 2025 میں تقریباً 8,900 ارب روپے تھے، جو مالی سال 2026 میں کم ہو کر تقریباً 6,900 ارب روپے رہ گئے۔ مجموعی وفاقی محصولات کے مقابلے میں قرضوں کی ادائیگی کا تناسب بھی مالی سال 2023 کے 64 فیصد سے کم ہو کر مالی سال 2026 میں 38 فیصد رہ گیا۔
وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مالی سال 2025، مالی سال 2026 اور مالی سال 2027 کے ابتدائی عرصے میں تقریباً 5,920 ارب روپے سے زائد کے مہنگے قرضے مقررہ مدت سے پہلے واپس کیے۔
وزارت کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ستمبر 2026 تک بڑھ کر 21.5 ارب ڈالر ہو گئے، جبکہ ماضی میں یہ کم ترین سطح پر 2.9 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔
پاکستان کے حکومتی بیرونی قرضے مالی سال 2026 کے اختتام پر بڑھ کر 106.8 ارب ڈالر ہو گئے تاہم وزارتِ خزانہ کا دعویٰ ہے کہ قرضوں میں اضافے کی رفتار ماضی کے مقابلے میں کم ہوئی ہے اور مج...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments