Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

پرگیان اوجھا بنے چیف سلیکٹر، رمیش پوار سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی میں شامل

Admin
By Admin
Oct 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

پرگیان اوجھا بنے چیف سلیکٹر، رمیش پوار سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی میں شامل
پرگیان اوجھا بنے چیف سلیکٹر، رمیش پوار سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی میں شامل — October 20, 2026
ہندوستان کے سابق آف اسپنر رمیشن پوار کو سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر پرگیان اوجھا کو نیا چیف سلکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پیر کو بتایا کہ پرگیان اوجھا کو ان کی سینئرٹی کی بنیاد پر سلیکشن پینل کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ پینل کے 5 اراکین میں رمیش پوار نے سب سے زیادہ 24 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ اب اس سلیکشن کمیٹی میں پرگیان اوجھا، رمیش پوار، شیو سندر داس، آر پی سنگھ اور اجے راترا شامل ہیں۔

رمیش پوار کے نام کی سفارش کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) نے متفقہ طور پر کی تھی۔ اس کمیٹی میں اشوک ملہوترا اور جتن پرانجپے شامل تھے، جنہوں نے گزشتہ ہفتے بی سی سی آئی کے ہیڈکوارٹر میں امیدواروں کے انٹرویو لیے اور ان کے انتخاب کے عمل کا جائزہ لیا تھا۔ ’آئی اے این ایس‘ کے مطابق رمیش پوار کا انٹرویو جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن کے عہدے کے لیے بھی لیا گیا تھا۔

48 سالہ پوار نے 2004 سے 2007 کے درمیان ہندوستان کے لیے 2 ٹیسٹ اور 31 ونڈے میچ کھیلے ہیں اور انہیں اس ذمہ داری کے لیے کافی تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے وسیم جعفر، سلیل انکولا، جیکب مارٹن اور کونر ولیمز جیسے سابق ہندوستانی اور ویسٹ زون کے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ جگہ حاصل کی۔

ممبئی کے رہنے والے پوار 2 بار ہندوستانی خواتین کی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ ان کے دور میں ٹیم نے ایشیا کپ کا خطاب جیتا تھا اور 2022 میں کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ پوار نے ممبئی کو وجے ہزارے ٹرافی کا خطاب دلانے میں بھی کوچ کی حیثیت سے مدد کی تھی۔ حال ہی میں عہدہ چھوڑنے سے قبل وہ گزشتہ 2 سیزن تک گجرات کی سینئر مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ہندوستان کے خلاف حال ہی میں کھیلی گئی ونڈے سیریز کے دوران آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم کے لیے کنسلٹنٹ کوچ کی ذمہ داری بھی نبھائی تھی۔

ہندوستان کے سابق آف اسپنر رمیشن پوار کو سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر پرگیان اوجھا کو نیا چیف سلکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn