ٹیکنالوجی کی دنیا کے ارب پتی ایلون مسک نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ امریکہ میں ہر بچے کو اپنی راکٹ کمپنی سپیس ایکس کا ایک شیئر دیں گے۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایکس پر لکھا، "اگلے سال میں امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس میں ایک شیئر دوں گا۔"
انہوں نے مزید کہا، "ایسے کئی اقدامات میں سے یہ پہلا اقدام ہو گا" تاہم انہوں نے کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ یہ منصوبہ کس طرح کام کرے گا۔
امریکی ادارہ مردم شماری کے 2024 کے اعداد و شمار دیکھے جائیں تو امریکہ میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد تقریباً 73 ملین ہے۔
فوربز کے مطابق سپیس ایکس میں ایلون مسک کی ملکیت 38 فیصد ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ وعدہ کیا تھا کہ اگر نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ان کی ریپبلکن پارٹی نے کانگریس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا تو وہ ہر امریکی بالغ شہری کو 5,000 ڈالر دیں گے۔ مسک کا یہ اعلان اس کے بعد سامنے آیا ہے۔
سپیس ایکس نے جون میں 85.7 ارب ڈالر حاصل کر کے سٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی اولین فروخت (آئی پی او) کا ریکارڈ قائم کیا۔
کمپنی کا سٹار شپ میگا راکٹ ستمبر میں پہلی بار مدار میں پہنچا۔ ایلون مسک کے مریخ سے متعلق عزائم میں مرکزی حیثیت کے حامل راکٹ کے لیے یہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا کے ارب پتی ایلون مسک نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ امریکہ میں ہر بچے کو اپنی راکٹ کمپنی سپیس ایکس کا ایک شیئر دیں گے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments