Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آئی ڈی بی آئی بینک کی مجوزہ فروخت کے خلاف ملازمین کا احتجاج، 2 اور 3 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Admin
By Admin
Oct 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

آئی ڈی بی آئی بینک کی مجوزہ فروخت کے خلاف ملازمین کا احتجاج، 2 اور 3 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
آئی ڈی بی آئی بینک کی مجوزہ فروخت کے خلاف ملازمین کا احتجاج، 2 اور 3 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان — October 20, 2026
نئی دہلی: آئی ڈی بی آئی بینک کے افسران اور ملازمین کی یونین نے کینیڈا کے فیئر فیکس فنانشیل ہولڈنگز گروپ کو بینک کی مجوزہ فروخت کے خلاف 2 اور 3 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ یونین نے اس سلسلے میں بینک انتظامیہ کو نوٹس بھی دے دیا ہے۔ احتجاج کے دوران بینک کی تمام شاخوں اور دفاتر میں ملازمین حصہ لیں گے۔

یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق، دو روزہ ملک گیر بھوک ہڑتال کا مقصد اس مجوزہ سودے کو روکنا ہے، جس کے تحت حکومت اور لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کی بینک میں حصے داری کم کر کے انتظامی کنٹرول فیئر فیکس گروپ کے حوالے کیا جائے گا۔

آل انڈیا آئی ڈی بی آئی آفیسرز ایسوسی ایشن اور آل انڈیا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بینک ایمپلائیز ایسوسی ایشن پر مشتمل یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بینک کی مجوزہ فروخت پر روک لگائے اور آئی ڈی بی آئی بینک میں کم از کم 6 فیصد اضافی حصے داری خریدے۔ یہ حصے داری ایل آئی سی سے یا کھلی مارکیٹ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے، تاکہ بینک میں حکومت کی مجموعی حصے داری کم از کم 51 فیصد برقرار رہے۔

یونین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دسمبر 2003 میں پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے دیے گئے اس یقین دہانی کا احترام ہوگا، جس میں بینک میں اکثریتی حصے داری برقرار رکھنے کی بات کہی گئی تھی۔

نئی دہلی: آئی ڈی بی آئی بینک کے افسران اور ملازمین کی یونین نے کینیڈا کے فیئر فیکس فنانشیل ہولڈنگز گروپ کو بینک کی مجوزہ فروخت کے خلاف 2 اور 3 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn