سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی شکست پر چیف سلیکٹر عاقب جاوید پر برس پڑے۔ پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ عاقب جاوید اس طرح کے بیان دیں گے کہ ہم ایک بھی میچ جیت جائیں تو بڑی بات ہوگی یہ کہنا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ جس عہدے پر بیٹھے ہیں تو ٹیم کا مورال بلند کرنا چاہیے اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے۔ توصیف احمد نے کہا کہ عاقب جاوید یہ کیوں نہیں کہتے کہ ہم سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ہرا سکتے ہیں، ابھی آپ نے کپتان بدل دیا ہے اگر پانچ ٹیسٹ میچوں ہار جاتے ہیں تو کیا بابر کو کپتانی سے ہٹائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ آپ اٹھیں اور فاسٹ بولرز ڈھونڈ کر لائیں جس طرح لاہور قلندرز کا سارا کریڈٹ لیا کہ یہ بولر سامنے آیا ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ تو آکر لوگوں سے بدلے لیتے ہیں اس طرح تو ٹیم کی کارکردگی کبھی بھی ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی، پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور جسٹن گریوز دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
10 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments