نئی دہلی : سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں واقع متنازع بھوج شالا کمپلیکس کے قریب جمعہ کی نماز کے لیے متبادل مقام فراہم کرنے سے متعلق مسلم فریق کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ مسلم فریق نے عدالت سے شکایت کی ہے کہ ریاستی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سپریم کورٹ کے سابقہ احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔ بدھ کے روز سینئر وکیل حذیفہ احمدی نے چیف جسٹس آف انڈیا سوریا کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدالت کی جانب سے متبادل جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کے باوجود انتظامیہ نے ایسا مقام مختص کیا ہے جو تقریباً 1.3 کلومیٹر دور ہے اور نماز کی ادائیگی کے لیے موزوں نہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ مسلم فریق کو متبادل مقام کی تفصیلات فراہم کریں۔ حذیفہ احمدی نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق متبادل مقام فراہم نہیں کیا گیا، جبکہ تشار مہتا نے مؤقف اختیار کیا کہ انتظامیہ نے ایک دوسری جگہ کی نشاندہی کر دی ہے۔ تاہم مسلم فریق نے اس جگہ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقام نہ صرف کافی دور ہے بلکہ نماز کی ادائیگی کے لیے بھی مناسب نہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بھوج شالا کے قریب ایک درگاہ موجود ہے اور اس کے سامنے خالی زمین دستیاب ہے، جسے نماز کے لیے مختص کیا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس سوریا کانت، جسٹس جوئے مالیہ باغچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ اس معاملے پر جمعرات کو تفصیلی سماعت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 14 جولائی کو سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش حکومت کو ہدایت دی تھی کہ حتمی فیصلے تک متنازع مقام کے قریب ایک علیحدہ کھلی جگہ فراہم کی جائے تاکہ ہر جمعہ دوپہر ایک بجے سے تین بجے کے درمیان نماز ادا کی جا سکے۔ سپریم کورٹ اس معاملے میں مسلم فریق کی ان اپیلوں پر بھی سماعت کر رہی ہے جن میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے، جس میں متنازع بھوج شالا کمپلیکس کو دیوی سرسوتی کا مندر قرار دیا گیا تھا۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments