Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Entertainment

’’طلبہ پر حملے ہوئے، پھر انہیں کو قصوروار ٹھہرایا گیا‘‘ ۔ وشال ددلانی کی کنگنا پر سخت تنقید

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے طلبہ احتجاج سے متعلق متنازع بیان پر معروف موسیقار اور گلوکار وشال ددلانی نے شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان پر سخت تنقید کی ہے۔ وشال ددلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر احتجاج کے دوران طلبہ نے سخت زبان استعمال کی تو اس کے پیچھے وہ حالات ہیں جن کا انہیں سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ پر حملے کرنا، ان پر پتھراؤ کرنا اور بعد میں تمام الزامات انہی پر عائد کرنا کس حد تک درست ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران طلبہ پر فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کے استعمال جیسے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔ ان کا الزام تھا کہ اب بھی بعض عناصر طلبہ کو خوفزدہ کرنے اور ان پر حملے کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وشال ددلانی نے کنگنا رناوت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں جو سخت ردِعمل مل رہا ہے، وہ ان کے اپنے بیانات اور طرزِ عمل کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ "جن گالیوں کی آپ شکایت کر رہی ہیں، آپ ان کی مکمل طور پر مستحق ہیں۔” دوسری جانب کنگنا رناوت نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ احتجاج کے دوران طلبہ نے بدزبانی اور نامناسب زبان استعمال کی، جس پر سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ کنگنا اور وشال ددلانی کے درمیان اس لفظی جنگ نے ایک بار پھر طلبہ احتجاج اور اس پر ہونے والی سیاسی و سماجی بحث کو گرما دیا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Entertainment

دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا

10 months ago

شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان

راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن

4 months ago

میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

9 months ago

’ادے پورفائلز‘ کے بعد  لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی  پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments