Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

نیٹ پیپر لیک تحریک: بہار پولیس کا غضب کارنامہ، روس میں رہنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج

بہار پولیس کا ایک عجیب و غریب کارنامہ سامنے آیا ہے۔ کشن گنج کے رہنے والے محمد صداقت، جن کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ 4 ماہ سے روس میں مقیم ہیں، کے خلاف بھی پولیس نے نیٹ تحریک سے متعلق مقدمہ درج کر دیا ہے۔ یہ ایف آئی آر کشن گنج کے بہادر گنج میں ہونے والے احتجاج سے جڑا ہوا ہے۔ محمد صداقت ضلع کشن گنج کے بہادر گنج کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے روس سے ہی سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے خلاف درج مقدمے پر سوال اٹھایا ہے۔ محمد صداقت کا دعویٰ ہے کہ نیٹ پرچہ لیک کے خلاف بہادر گنج میں ہونے والے احتجاج کے دوران وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے، اس کے باوجود انہیں نامزد ملزم بنا دیا گیا۔ محمد صداقت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعے کے وقت وہ بیرون ملک تھے اور احتجاج میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ایف آئی آر کا ازسر نو جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔ اس معاملے پر جب قائم مقام ایس پی ہری موہن شکلا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس معاملے کی اطلاع مل گئی ہے۔ عدالت کے حکم پر عمل کیا جا رہا ہے اور اسی کے مطابق مقدمہ ختم کر دیا جائے گا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی توصیف عالم نے اس بارے میں کہا کہ ’’انتظامیہ کو اس کا جواب دینا چاہیے۔ باہر کے لوگ واقعہ انجام دے کر چلے گئے، لیکن مقامی لوگوں کے نام مقدمے میں شامل کر دیے گئے۔ یہ سراسر جھوٹی ایف آئی آر ہے۔‘‘ روس میں مقیم بہادر گنج کے نوجوان کے خلاف درج ایف آئی آر پر توصیف عالم نے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح بیرون ملک رہنے والے افراد کے نام ایف آئی آر میں شامل ہو جانا انتظامیہ کے طریقۂ کار پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔ اس معاملے پر بہادر گنج ضلع پریشد کے رکن عمران عالم نے بھی افسوس ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بہادر گنج میں پیش آنے والے ہنگامے سے متعلق پولیس نے لاپروائی کا مظاہرہ کیا۔ اس میں میرے علاقے کے ایسے افراد کے نام بھی شامل کر دیے گئے جو اس وقت کشن گنج میں موجود ہی نہیں تھے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

9 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments