امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد امریکہ ایران کو ’بہت سخت جواب دے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے (فاکس نیوز سے گفتگو میں) کہا ہے کہ اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ فاکس نیوز کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم انھیں سخت جواب دیں گے۔ انھیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔‘ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے سخت زبان بھی استعمال کی۔ فاکس نیوز نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں ایران کی حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کے مشترکہ فضائی حملے عراقی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہ کر کیے گئے۔ یاد رہے کہ اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی چند گھنٹے قبل رپورٹ کیا تھا کہ ملک کی فضائی دفاعی فورسز نے ایران سے داغے گئے پانچ میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا ہے۔ یہ اعلان امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) کے اس دعوے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کی جانب سے اردن کی سمت داغے گئے تمام میزائلوں کو کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا گیا۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments