آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر ارضیات رچرڈ والکر نے ایران کی نئی ایٹمی سائٹ کو قدرتی طور پر بم پروف قرار دیا ہے۔ امریکی رسالے سائنٹیفک امریکن کے ایک مضمون میں رچرڈ والکر نے یہ انکشاف کر سب کو حیران کر دیا ہے کہ ایران کی کوہ کلنک گزلا کے نیچے واقع نو تعمیر شدہ ایٹمی سائٹ دنیا کے تمام ایٹمی مراکز میں مضبوط ترین اور قدرتی طور پر بم پروف سائٹ ہے۔ ماہر ارضیات نے اپنے اس دعوے کی توجیہہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کے دنیا کی سب سے مضبوط ترینن سائٹ ہونے کی وجہ اس پہاڑ کی چٹانیں ہیں، جو ’’اینڈیسائٹ‘‘آتش فشانی پتھر سے بنی ہیں۔ یہ ایسے پتھر ہیں، جن کا نمبر پتھروں کی سختی کے پیمانے، موس پر 6 تا 7 ہے، گویا وہ اسٹیل سے بھی زیادہ مزاحمت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا ایران میں کوہ کلنگ گزلا کے نیچے واقع نوتعمیر ایٹمی مقام تباہ کرنا چاہتا ہے، کیونکہ اسے یقین ہے ایرانیوں نے وہاں یورینیم افزودہ کرتی جدید ترین سینٹری فیوج مشینیں اور شاید ایٹم بم بنانے کے قابل یورینیم چھپا رکھا ہے۔ اگر امریکا اس منصوبے پر عمل کرتے ہوئے اپنے پاس موجود دنیا کا سب سے طاقتور اور 30 ہزار پونڈ وزنی بم GBU-57 استعمال کرتا اور اس کو کوہ کلنگ پر گراتا ہے تو وہ صرف 50 سے 60 فٹ نیچے ہی جا سکے گا۔ دوسری جانب ایران نے مذکورہ مقام پر 362 فٹ گہرائی میں وہ سرنگیں بنائی ہیں جہاں امریکی گمان کے مطابق ایٹمی آلات اور شاید یورینیم محفوظ ہے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments