Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 5 وکٹوں پر 281 رنز بنالیے

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 5 وکٹوں پر 281 رنز بنالیے
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 5 وکٹوں پر 281 رنز بنالیے — November 10, 2026
راولپنڈی میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 5 وکٹوں پر 281 رنز بنالیے، خراب روشنی کے باعث کھیل مقررہ وقت سے قبل ہی ختم کردیا گیا۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے، سعود شکیل 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے، اذان اویس نے 30، سلمان علی آغا نے 16 رنز بنائے، تاہم کوئی بھی بیٹر اپنی نصف سنچری کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کرسکا۔

سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 112 گیندوں پر 57 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل ہیں۔ غازی غوری 7رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سےاسیتھا فرنانڈو نے دو وکٹیں حاصل کیں، دلشن مدوشناکا، ملان رتنائیکے اور سونل ڈینوشا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دن کے آخری سیشن میں پاکستان نے 67 رنز بنائے اور 2 وکٹیں گنوائیں۔ خراب روشنی کے باعث 67.2 اوورز کے بعد کھیل روک دیا گیا۔

میچ کے پہلے روز سری لنکن بولرز نے زیادہ تر فاسٹ باؤلنگ کی، تاہم اوورز کی رفتار سست رہی۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے اور اگر ٹیم 400 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تو میچ میں بڑا اسکور بنانے کا اچھا موقع ہوگا۔

راولپنڈی میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 5 وکٹوں پر 281 رنز بنالیے، خراب روشنی کے باعث کھیل مقررہ وقت سے قبل ہی ختم کردیا گیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn