Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

سینیگال کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب جانے سے کم از کم 34 افراد ہلاک

Admin
By Admin
Nov 09, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سینیگال کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب جانے سے کم از کم 34 افراد ہلاک
سینیگال کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب جانے سے کم از کم 34 افراد ہلاک — November 09, 2026
مغربی افریقی ملک سینیگال کے ساحل کے قریب یورپ جانے والے تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے سے کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

سینیگال کی وزارتِ داخلہ کے مطابق حادثے میں صرف ایک شخص کو بچایا جا سکا ہے۔ لکڑی کی یہ کشتی دارالحکومت ڈاکار اور شمالی شہر سینٹ لوئس کے درمیان سپین کے جزائر کینری جاتے ہوئے الٹ گئی۔

سینیگال کی امدادی تنظیم بوزا فائی کے سربراہ کے مطابق اب تک ملنے والی تمام لاشیں سینیگالی شہریوں کی ہیں جبکہ دیگر مسافروں کی قومیت معلوم نہیں ہو سکی۔

سینیگال کے صدر نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ خطرناک سمندری راستوں سے یورپ جانے کی کوشش میں اپنی جانیں خطرے میں نہ ڈالیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب سپین کے جزیرے ال ہیرو میں تارکینِ وطن کی آمد میں اضافے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق نومبر کے آغاز سے اب تک 30 سے زائد کشتیوں کے ذریعے تین ہزار تین سو سے زیادہ افراد جزیرے پہنچ چکے ہیں۔

مغربی افریقی ملک سینیگال کے ساحل کے قریب یورپ جانے والے تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے سے کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn