ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو 48 رنز سے شکست دے دی۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے گروپ میچ میں بھارت کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 314 رنز کے تعاقب میں 49.1 اوورز میں 265 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کپتان تلک ورما کی 148 گیندوں پر سنچری بھی رائیگاں گئی، ابھیشیک شرما کے 70 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔یوش بدونی، وپراج نگم اورہ رشیت راناکھاتہ بھی نہ کھول سکے۔
سوریا ونشی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رنکو سنگھ چھ رنز بنا کر چلتے بنے، کمار صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا اور حسن نواز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عمران رندھاوا نے دو وکٹیں حاصل کیں، سفیان مقیم نے ہرشیت رانا کے آؤٹ ہونے کے بعد جارحانہ انداز میں جشن منایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 313 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور بھارت اے کو جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دیا تھا۔
شامل حسین اور معاذ صداقت نے 66 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، شامل 33 رنز بنا کر بدونی کا نشانہ بنے۔
حسن نواز نے 82 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، اوپنر معاذ صداقت نے 59 رنز بنائے۔
فرحان یوسف نے بھی 48 گیندوں پر 56 رنز بنائے، کپتان عبدالصمد 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے ہرشیت رانا، سوریانش شیجے اور وپراج نگم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو 48 رنز سے شکست دے دی۔...
Source: Admin