ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دھماکوں کا شکار ہوئے اور ان کی نقل و حرکت رک گئی۔
پاسداران انقلاب کے مطابق یہ دونوں ٹینکر آبنائے ہرمز میں ’غیر مجاز‘ راستوں پر سفر کر رہے تھے جب جزیرہ غنم کے شمال اور آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں حادثے کا شکار ہوئے۔
پاسدارانِ انقلاب نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے متعین کردہ بحری راستوں کے علاوہ آبنائے ہرمز سے گزرنا غیر محفوظ ہے۔
ایرانی حکام اس سے قبل بھی خبردار کرتے رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو صرف مقررہ محفوظ راستوں کا استعمال کرنا چاہیے۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دھماکوں کا شکار ہوئے اور ان کی نقل و حرکت رک گئی۔...
Source: Admin