Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

بحرین میں ایرانی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتا ہے: اردن

Admin
By Admin
Nov 23, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بحرین میں ایرانی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتا ہے: اردن
بحرین میں ایرانی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتا ہے: اردن — November 23, 2026
اردن نے بحرین میں ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں ایرانی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بحرین میں شہری تنصیب کو حملے کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

اردنی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی حملہ بحرین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اردن خلیجی ریاستوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

دوسری جانب ایران نے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے خلیج فارس پر امریکی ایف 16 طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج فارس کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا اور پائلٹ کو مشن ادھورا چھوڑ کر خطے کے قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

اردن نے بحرین میں ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں ایرانی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn