Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

سونو نگم نے پرواز کے دوران پرفارم کر کے مسافروں کو حیران کر دیا

Admin
By Admin
Nov 22, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سونو نگم نے پرواز کے دوران پرفارم کر کے مسافروں کو حیران کر دیا
سونو نگم نے پرواز کے دوران پرفارم کر کے مسافروں کو حیران کر دیا — November 22, 2026
معروف گلوکار سونو نگم نے ایک عام فضائی سفر کو اس وقت ایک یادگار سفر میں بدل دیا جب انہوں نے دوران پرواز اپنا مقبول گانا سنایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو نگم نے مسافروں کو اپنی ایک غیر متوقع پرفارمنس سے حیران کر دیا اور طیارے کو ایک چھوٹے سے کنسرٹ ہال میں تبدیل کر دیا۔

یہ واقعہ 20 نومبر کو پیش آیا، جب معروف بھارتی گلوکار ’ایمس‘ (AIIMS) رائے پور کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ ثقافتی میلے ’اوریانا فیسٹ‘ میں پرفارم کرنے کے بعد ممبئی واپس آ رہے تھے۔

جب مسافروں نے طیارے میں گلوکار کو دیکھا، تو انہوں نے ان کے مشہور گانے گانا شروع کر دیے، جن میں 2003 کی شاہ رخ خان کی فلم کا ٹائٹل ٹریک ’کل ہو نہ ہو‘ اور فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا گانا ’میں اگر کہوں‘ شامل تھے۔
اس صورتحال سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سونو نگم نے اپنا فون نکالا اور مسافروں کو اپنے گانے گاتے ہوئے ریکارڈ کیا۔ اس کے بعد بھارتی گلوکار نے مسافروں کے لیے اپنے کچھ مقبول گانے گا کر سنائے۔

ان کے اس مختصر کنسرٹ میں فلم ’میں ہوں نا‘ کا گانا ’کس کا ہے تم کو انتظار‘، ’تجھے لگے نہ نظریا‘ اور ’کل ہو نہ ہو‘ شامل تھے۔ انہوں نے ’بجوریا‘ اور ’ہر گھڑی بدل رہی ہے زندگی‘ بھی گائے، جس سے مسافر بے حد خوش ہوئے اور انہوں نے اس غیر متوقع کنسرٹ کو اپنے موبائل فونز میں ریکارڈ کر لیا۔

بعد ازاں، گلوکار نے اس یادگار لمحات کی ایک اور ویڈیو شیئر کی اور طیارے میں موجود تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

معروف گلوکار سونو نگم نے ایک عام فضائی سفر کو اس وقت ایک یادگار سفر میں بدل دیا جب انہوں نے دوران پرواز اپنا مقبول گانا سنایا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn