بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک سویلین انڈسٹریل فیسیلیٹی پر حملہ کیا گیا جس سے آگ لگ گئی۔ اس حملے کو ایرانی جارحیت قرار دیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ اس ہفتے خلیجی ملک پر ہونے والا تازہ ترین حملہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایرانی جارحیت میں سویلین انڈسٹریل فیسیلیٹی کو نشانہ بنایا گیا۔ سول ڈیفنس کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
وزارت نے مزید کہا ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں صرف مادی نقصان ہوا ہے۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ بیان میں اس تنصیب کے مقام کی وضاحت نہیں کی گئی جہاں حملہ کیا گیا۔
اس سے قبل وزارت نے ممکنہ حملے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں اور رہائشیوں سے کہا تھا کہ وہ پرسکون رہیں اور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں جبکہ سرکاری ذرائع سے اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔
دو مقامی باشندوں نے اے ایف پی کو بتایا بحرین کے شمال مشرقی ساحل پر واقع سترہ جزیرے کے اوپر دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔ اس جزیرے پر کئی صنعتی تنصیبات موجود ہیں جن میں سرکاری آئل کمپنی باپکو کے زیر انتظام ایک ریفائنری شامل ہے۔
یاد رہے بدھ کی صبح بحرین نے ایران کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کو ناکام بنانے کا اعلان کیا تھا۔
ستمبر کے بعد سے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں میں تعطل کے بعد بھی اس ماہ بحرین کو کئی مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔
بحرین جہاں امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑہ تعینات ہے اس جنگ کے آغاز پر بھی شدید حملوں کی زد میں رہا ہے۔ یہ جنگ پانچ فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک سویلین انڈسٹریل فیسیلیٹی پر حملہ کیا گیا جس سے آگ لگ گئی۔ اس حملے کو ایرانی جارحیت قرار دیا گیا۔...
Source: Admin