دکانوں کے باہر لگے ٹین کے شیڈ سے گردوغبار جھڑنے لگتا ہے، جبکہ وہاں موجود کئی افراد تیز آواز سے بچنے کے لیے اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس ویڈیو کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ اترپردیش کے ہاپوڑ ضلع کے کاٹھی کھیڑا گاؤں کا ہے۔ تاہم ویڈیو کی اصل تاریخ اور مقام کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور صارفین اس پر مختلف تبصرے کررہے ہیں۔
کچھ صارفین نے ڈی جے کی اس قدر بلند آواز پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایسے ساؤنڈ سسٹم پر سخت پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی شدید آوازیں بزرگوں، بچوں اور صحت کے مسائل سے دوچار افراد کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔ وہیں بعض نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔
نئی دہلی: شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں ڈی جے کی تیز آوازیں سننا عام بات ہے، لیکن کیا کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ ڈی جے کی آواز سے بڑی بڑی دیگیں بھی ہلنے لگیں؟ سوشل میڈیا پر ایسا ہی ایک...