Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

حیدرآباد میں خواتین کے انڈوں کا غیر قانونی کاروبار بے نقاب، 66 خواتین کی شناخت

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

حیدرآباد میں خواتین کے انڈوں کا غیر قانونی کاروبار بے نقاب، 66 خواتین کی شناخت
حیدرآباد میں خواتین کے انڈوں کا غیر قانونی کاروبار بے نقاب، 66 خواتین کی شناخت — November 21, 2026
حیدرآباد: ملکاجگیری پولیس نے غیر قانونی طریقے سے خواتین کے انڈے حاصل کرنے کے مبینہ ریاکٹ کی تحقیقات میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس ریاکٹ کا مبینہ سرغنہ ڈاکٹر درگا راؤ تھا، جس نے ملک کی مختلف ریاستوں میں ایجنٹس کا وسیع نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا۔ یہ ایجنٹس معاشی طور پر کمزور خواتین کو رقم کا لالچ دے کر حیدرآباد لاتا جہاں مبینہ طور پر ان کے انڈے حاصل کیے جاتے تھے۔

پولیس کے مطابق خواتین کو انڈے فراہم کرنے کے عوض 20 ہزار سے 50 ہزار روپے تک دینے کا وعدہ کیا جاتا تھا۔ حیدرآباد لانے کے بعد انہیں دو سے چھ ماہ تک ہاسٹلس میں رکھا جاتا اور انڈوں کی افزائش کے لیے ہارمون کے انجکشن دیے جاتے تھے۔ اس کے بعد مبینہ طور پر طبی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے انڈے حاصل کیے جاتے تھے۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے اب تک 66 خواتین کی شناخت کی ہے، جن میں سے 47 خواتین کے انڈے حاصل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان خواتین کا تعلق مختلف ریاستوں سے بتایا گیا ہے، جن میں مغربی بنگال کی خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ یہ غیر قانونی سرگرمی گزشتہ سال مئی سے بڑے پیمانے پر جاری تھی۔ مبینہ طور پر حاصل کیے گئے انڈوں کو محفوظ کرنے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں واقع فرٹیلٹی مراکز کو منتقل کیا جاتا تھا۔ پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس نیٹ ورک میں ایجنٹس کے علاوہ طبی عملہ اور مختلف فرٹیلٹی مراکز بھی ملوث تھے۔

اس معاملے میں سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس نے آنند راجو اور سبحانی کو گرفتار کر کے چنچل گوڑہ سنٹرل جیل منتقل کردیا ہے۔ مزید پوچھ تاچھ کے لیے پولیس نے عدالت میں دونوں ملزمین کی پانچ روزہ تحویل کی درخواست داخل کی ہے، جس پر 23 نومبر کو سماعت مقرر ہے۔

پولیس مفرور ملزمین کی تلاش میں سرگرم ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملزمین سے پوچھ تاچھ کے بعد خواتین کی بھرتی، انڈوں کے حصول، انہیں محفوظ رکھنے اور ملک بھر کے فرٹیلٹی مراکز تک پہنچانے کے طریقہ کار کے علاوہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کے بارے میں بھی اہم تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

حیدرآباد: ملکاجگیری پولیس نے غیر قانونی طریقے سے خواتین کے انڈے حاصل کرنے کے مبینہ ریاکٹ کی تحقیقات میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس ریاکٹ کا مبینہ سرغنہ ڈاکٹر درگا راؤ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn