Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

لداخ میں عوام مخالف فیصلے قومی سلامتی کے لیے خطرہ، سونم وانگچک کا مرکز کو انتباہ

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

لداخ میں عوام مخالف فیصلے قومی سلامتی کے لیے خطرہ، سونم وانگچک کا مرکز کو انتباہ
لداخ میں عوام مخالف فیصلے قومی سلامتی کے لیے خطرہ، سونم وانگچک کا مرکز کو انتباہ — November 21, 2026
سرینگر: لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن اور لیہہ اپیکس باڈی (LAB) کے رہنما سونم وانگچک نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لداخ میں عوام مخالف فیصلے خاص طور پر جنگ کے دوران قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

لیہہ اپیکس باڈی کے چیئرمین چیرنگ دورجے لکروک کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وانگچک نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو عوامی ناراضگی کے نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، لیکن قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے یہ ایک حساس معاملہ ہے کہ ایک حساس سرحدی علاقے کے لوگوں کو ملک سے دور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعوعیٰ کیا کہ "عوام پر من مانی سے فیصلے مسلط کیے جا رہے ہیں۔"

وانگچک کو گزشتہ شب نظر بندی سے رہا کیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد انہوں نے لیہہ کی این ڈی ایس (NDS)پارک میں جاری احتجاج میں شرکت کی۔ یہ احتجاج لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (LAHDC) کے انتخابات ملتوی کرنے اور ستمبر 2025 کے تشدد سے متعلق عدالتی کمیشن کی رپورٹ جاری کرنے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں کیا جا رہا ہے۔

وانگچک نے کہا کہ امن کے زمانے میں شاید لوگ زیادہ کچھ نہ کر سکیں، لیکن جنگ کے دوران حالات مختلف ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیر دفاع سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرکے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد کریں۔

نئی دہلی سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "لداخ میں ایسے منتظمین کو اچانک بھیجنے سے گریز کیا جائے جو مقامی حالات کو سمجھے بغیر فیصلے کرتے ہیں۔" ان کے مطابق "ایسے افسران یہاں سے چلے جاتے ہیں، لیکن ان کے فیصلوں کے نتائج مقامی لوگوں کو بھگتنا پڑتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ اس معاملے میں مداخلت کی جائے اور تمام فیصلے صرف لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ پر نہ چھوڑے جائیں۔ وانگچک نے کہا کہ وزارت دفاع کو اس بات کی فکر ہونی چاہیے کہ مستقبل کی جنگوں میں بھی لداخ کے لوگ اسی طرح ملک کے ساتھ کھڑے رہیں، جس طرح وہ ماضی کی جنگوں میں ملک کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

سونم وانگچک نے کہا: "وزارت دفاع کو یہ سوچنا چاہیے کہ لداخ کے بارے میں کیے جا رہے فیصلے ملک کے مفاد میں ہیں یا نہیں۔ وفادار اور محب وطن لوگوں کو بار بار کیوں پریشان کیا جا رہا ہے؟ ملک کے لوگ سمجھدار ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ہیرو کون ہے اور ولن کون۔"

وانگچک نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ پر مرکزی حکومت کو شرمندہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں قومی سلامتی قانون (این ایس اے) کے تحت گرفتار کیا گیا، پھر چھ ماہ بعد یہ قانون ہٹایا گیا اور حال ہی میں انہیں دوبارہ گھر میں نظر بند کرکے بعد میں رہا کر دیا گیا۔

سرینگر: لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن اور لیہہ اپیکس باڈی (LAB) کے رہنما سونم وانگچک نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn