Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

خانہ کعبہ کی تصویر پر بھگوان شیو کی تصویر لگانے کا معاملہ، پولیس میں شکایت درج

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

خانہ کعبہ کی تصویر پر بھگوان شیو کی تصویر لگانے کا معاملہ، پولیس میں شکایت درج
خانہ کعبہ کی تصویر پر بھگوان شیو کی تصویر لگانے کا معاملہ، پولیس میں شکایت درج — November 21, 2026
بلاس پور۔ : چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں ایک شخص کی جانب سے خانہ کعبہ کی تصویر پر ہندو دیوتا بھگوان شیو کی تصویر لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد مقامی سطح پر ناراضگی پیدا ہوگئی اور پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

اطلاعات کے مطابق اومیش شرما نامی شخص نے اپنے دوکان میں خانہ کعبہ کی تصویر کے اوپر بھگوان شیو کی تصویر لگائی تھی۔ اس واقعہ پر ٹی این آر اے ٹی ٹیم کے ارکان اور ایڈوکیٹ عامر خان نے اعتراض کرتے ہوئے پولیس سے شکایت کی۔

شکایت کنندگان کا الزام تھا کہ یہ حرکت مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے مقصد سے کی گئی۔

شکایت موصول ہونے کے بعد مقامی پولیس نے اومیش شرما کو پولیس اسٹیشن طلب کیا جہاں اس سے تحریری معافی نامہ لیا گیا۔

بتایا گیا کہ اس نے آئندہ اس طرح کی حرکت نہ دہرانے کا یقین بھی دلایا۔ تحریری معافی کے بعد پولیس اور شکایت کنندہ کی جانب سے اسے چھوڑ دیا گیا۔

یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ’دی مسلم‘ نامی سوشل میڈیا ہینڈل نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اس واقعہ کی ویڈیو اور شکایت سے متعلق بیان پوسٹ کیا۔

نوٹ: واقعہ سے متعلق الزامات اور پولیس کارروائی کی تفصیلات سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات پر مبنی ہیں۔

بلاس پور۔ : چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں ایک شخص کی جانب سے خانہ کعبہ کی تصویر پر ہندو دیوتا بھگوان شیو کی تصویر لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد مقامی سطح پر ناراضگی پیدا ہوگئی ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn