Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی سکائی سپورٹس چینل سے شکایت، میچ روکنے کی دھمکی

Admin
By Admin
Aug 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

Allahabad High Court ne Prayagraj ke Tagore Public School ki Muslim student Sukaina Rizvi ki school uniform ke saath scarf pehenne ki darkhwast kharij kar di.

عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی سکائی سپورٹس چینل سے شکایت، میچ روکنے کی دھمکی
عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی سکائی سپورٹس چینل سے شکایت، میچ روکنے کی دھمکی — August 28, 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کی کوریج کے دوران سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں، قاسم خان اور سلیمان خان کا انٹرویو نشر کرنے پر سکائی سپورٹس سے باقاعدہ شکایت کی ہے۔
برطانوی اخبار ’دی گارڈیئن‘ کے مطابق اس انٹرویو پر پاکستانی ٹیم کی ناراضی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں کھلاڑیوں نے کھانے کے وقفے کے بعد دوبارہ میدان میں آنے سے انکار کرنے کی دھمکی بھی دی۔
سکائی سپورٹس کے صحافی مائیکل ایتھرٹن سے گفتگو کے دوران عمران خان کے بیٹوں نے اپنے والد کے ساتھ پاکستانی حکومت کے رویے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت عمران خان کو جیل میں رکھ کر انہیں خاموش کرنا چاہتی ہے اور یہاں تک کہ ’انہیں مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان گذشتہ تین برسوں سے جیل میں قید ہیں۔
اس سے قبل دنیا کے کئی سابق معروف کرکٹرز بھی عمران خان کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ ان میں مائیکل ایتھرٹن سمیت 21 سابق کرکٹرز شامل ہیں۔
پی سی بی، سکائی سپورٹس سے اس بات پر ناراض تھا کہ اس نے عمران خان کے بیٹوں کو اپنے پروگرام میں بلایا اور انہیں گفتگو کا موقع فراہم کیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ انٹرویو نشر کرنے سے روکنے کی کوشش بھی کی تھی۔
یاد رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں۔
لارڈز میں بارش کی وجہ سے کھانے کا وقفہ پہلے ہی تاخیر کا شکار تھا۔ انٹرویو نشر ہونے کے بعد پی سی بی کے حکام نے پاکستانی کھلاڑیوں کو دوبارہ میدان میں بھیجنے سے روکنے کی دھمکی دی۔
تاہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے حکام نے گفت و شنید کے ذریعے معاملہ حل کر لیا اور کھیل دوبارہ شروع ہوگیا۔
’دی گارڈیئن‘ نے بتایا کہ اس معاملے پر پاکستانی حکام کی ناراضی اب بھی برقرار ہے اور اطلاعات کے مطابق انہوں نے یہ مسئلہ برطانوی حکومت کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے سامنے بھی اُٹھایا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے ای سی بی حکام کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ پاکستانی ٹیم لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل میں بھی حصہ لے گی۔
سکائی سپورٹس کو دیے گئے انٹرویو میں قاسم خان کا کہنا تھا کہ ’یہ واضح نہیں کہ عمران خان کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، لیکن انہیں جیل میں زیادہ سے زیادہ عرصے تک رکھ کر خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘
73 برس کے عمران خان کو گذشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد علاج کے لیے عارضی طور پر سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم چند گھنٹوں بعد ہی انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کی کوریج کے دوران سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں، قاسم خان اور سلیمان خان کا انٹرویو نشر کرنے پر سکائی سپورٹس سے باقاعد...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn