کلکتہ میں سنیچر کو شدید بارش ہوگی! جنوب کے مزید چھ اضلاع میں الرٹ
کاغذی طور پر برسات کا موسم گزر چکا ہے، لیکن مغربی بنگال سے برسات ابھی رخصت نہیں ہوئی۔ مزید کچھ دنوں تک شمالی اور جنوبی بنگال میں کہیں کہیں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے علی پور موسمیات دفتر نے۔ خلیج بنگال میں جو کم دباو¿ کا علاقہ بنا ہے، اس کے اثر سے بارش ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ برساتی محور خط بھی فعال ہے۔
موسم دفتر نے بتایا کہ ہفتہ کو کلکتہ سمیت جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔ کہیں کہیں یہ پیر تک جاری رہے گی۔ ہفتہ کو شدید بارش ہوگی کلکتہ، ہاوڑہ، ہگلی، شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی مدینی پور اور مغربی مدینی پور میں۔ ہاوڑہ، جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی مدینی پور میں اتوار کو بھی شدید بارش جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ، اتوار اور پیر کو شدید بارش کا امکان ہے بانکڑا، پورولیا، مغربی مدینی پور اور جھاڑگرام میں۔ بارش کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ پیر کے بعد جنوبی بنگال میں کہیں بھی ابھی طوفان اور بارش کا امکان نہیں۔
کلکتہ میں سنیچر کو شدید بارش ہوگی! جنوب کے مزید چھ اضلاع میں الرٹ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments