رنگنے کا کام دینے کے بہانے کر خاتون کی عصمت دری کی گئی
کام اور پیسوں کا لالچ دے کر ایک خاتون کی عصمت دری کر دی گئی۔یہ واقعہ ہگلی کے کون نگر میں پیش آیا ہے۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
کام دینے کا نام دے کر بانسبڑیاکی ایک خاتون کو کون نگر کے کانائی پور بلایا گیا۔ جمعرات کو مقررہ جگہ پر جب وہ خاتون (28) پہنچیں تو صبح ساڑھے دس بجے کے قریب ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ مظلومہ کا مزید الزام ہے کہ زیادتی کے بعد منہ بند رکھنے کے لیے پیسوں کا لالچ بھی دیا گیا۔
واقعے کے بعد مظلومہ اپنے شوہر کے ساتھ کانائی پور پولیس چوکی پہنچی اور شکایت درج کرائی۔ ان کا طبی معائنہ اور علاج اترپاڑہ اسٹیٹ جنرل ہسپتال میں ہوا۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو پہلی بار وہ رنگنے کا کام کرنے گئی تھیں۔ جب وہ گئیں تو اس گھر میں ملزم کے علاوہ دو دیگر افراد بھی تھے۔ ان کے جانے کے بعد خالی گھر میں ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
رنگنے کا کام دینے کے بہانے کر خاتون کی عصمت دری کی گئی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments