Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

عثمان خواجہ کا خود سے منسوب وائرل پوسٹ پر ردِعمل سامنے آگیا

Admin
By Admin
Oct 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

عثمان خواجہ کا خود سے منسوب وائرل پوسٹ پر ردِعمل سامنے آگیا
عثمان خواجہ کا خود سے منسوب وائرل پوسٹ پر ردِعمل سامنے آگیا — October 23, 2026
سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب زیرِ گردش پوسٹ پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر سابق آسٹریلوی کرکٹر کی پرانی ٹوئٹ کو فرانس میں ہونے والے احتجاج کی تصویر کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

متنازع پوسٹ میں فرانس میں ایک احتجاج کے دوران فلسطینی پرچم اٹھائے ایک شخص کی تصویر دکھائی گئی تھی۔

وائرل ہونے والی تصویر کے ساتھ صارف نے عثمان خواجہ کی ایک پرانی ٹوئٹ بھی شیئر کی، جس میں تحریر تھا کہ اس کا بے صبری سے انتظار ہے، فلسطینی پرچم ہر جگہ لہرا رہے ہوں گے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر کا زیرِ گردش پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جھوٹ پھیلانا بند کریں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جواب دیتے ہوئے خواجہ نے واضح کیا کہ انہوں نے یہ پیغام کب اور کس مقصد کے لیے لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ ٹوئٹ 2 سال قبل ایک فٹ بال میچ کے حوالے سے کی تھی، جھوٹ پھیلانا بند کریں۔

واضح رہے کہ فرانس میں گزشتہ کئی ہفتوں سے عوامی خدمات اور تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج جاری ہیں۔ بعض مظاہروں کے دوران تشدد بھی ہوا، جہاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب زیرِ گردش پوسٹ پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn