بی جے پی ، ترنمول چھوڑنے والوں کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹدے گی
درگا پوجا ختم ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات (میونسپل الیکشن) موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ زعفرانی خیمہ کن لوگوں کو امیدوار بنائے گا، اس سلسلے میں قیاس آرائیاں عروج پر ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ چند ہی دنوں میں ترنمول کانگریس کے کئی کونسلر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں اور انہیں انتخابی ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔ تاہم، جمعرات کو ہی ریاستی بی جے پی کے صدر نے واضح کر دیا تھا کہ ترنمول کے کسی بھی کونسلر کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بی جے پی کی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے رکن پارلیمنٹ سکانت مجمدار نے اس معاملے پر اپنی رائے ظاہر کی۔
آج بنگال بی جے پی کی اہم میٹنگ ہو رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس میں بلدیاتی انتخابات کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے جب سکانت مجمدار سے ترنمول کونسلروں کو ٹکٹ دینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ ترنمول کے کسی رہنما کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ”ٹکٹ دینا تو دور کی بات ہے، میں نہیں چاہتا کہ وہاں سے کوئی بھی ہماری پارٹی میں شامل ہو۔ اور جب شمیک دا نے کہہ دیا ہے کہ داخلہ بند ہے، تو پھر یہی فیصلہ ہے۔ اس کے بعد باقی فیصلہ پارٹی کرے گی۔“
اس روز بلدیاتی انتخابات میں ممتا ترنمول اور کانگریس کے درمیان اتحاد کے امکان کے بارے میں بھی سوال کیا گیا، لیکن سکانت نے اشارہ دیا کہ اس اتحاد سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
سکانت مجمدار نے کہا، ”اندھے اور لنگڑے کی کہانی ہم سب جانتے ہیں۔ ایک دیکھ نہیں سکتا اور دوسرا چل نہیں سکتا۔ دونوں ایک ساتھ ہو جاتے ہیں۔ اب یہاں کون کس کے کندھے پر سوار ہوگا، یہ میں نہیں بتا سکتا۔“قابلِ ذکر ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ترنمول کی تین خاتون رہنماو¿ں، اننیا بندوپادھیائے، دیبلینا بسواس اور جوئی بسواس کے پارٹی چھوڑنے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔اس معاملے پر شمیک بھٹاچاریہ نے کہا تھا، ”ترنمول کے کسی بھی کونسلر کو بی جے پی کا ٹکٹ نہیں ملے گا۔ انہیں شبھ وجیا کی مبارک باد۔ عوام نے انتخابات میں بی جے پی کو کامیاب بنا کر ریاست میں اقتدار تک پہنچایا ہے۔ مقصد صرف قمیص بدلنا نہیں، بلکہ اندر کے انسان کو بدلنا ہے۔“
بی جے پی ، ترنمول چھوڑنے والوں کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹدے گی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments