سائنس دانوں نے ایس آئی آر کو ’حقِ رائے دہی سے محروم کرنے کی مہم‘ قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ
دستخط کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بیان کی حمایت انفرادی حیثیت میں کی ہے اور ان کے خیالات ذاتی ہیں، ان کا تعلق ان کے اداروں کے مو¿قف سے نہیں ہے۔
آزاد سائنس دانوں کے ایک گروپ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) اور حکومت سے انتخابی فہرستوں کی خصوصی گہری نظرِ ثانی (ایس آئی آر) کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ان تمام اہل ووٹروں کے نام فوری طور پر دوبارہ شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے جنہیں غلط طریقے سے انتخابی فہرستوں سے خارج کر دیا گیا ہے۔
جمعہ، 23 اکتوبر 2026 تک اس کھلے خط پر کئی اداروں سے وابستہ درجنوں محققین اور ماہرینِ تعلیم کے دستخط موجود ہیں۔ ان اداروں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کولکاتا، انسٹی ٹیوٹ آف میتھمیٹیکل سائنسز چنئی اور انٹرنیشنل سینٹر فار تھیوریٹیکل سائنسز بنگلورو شامل ہیں۔دستخط کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بیان کی حمایت اپنی انفرادی حیثیت میں کی ہے۔ ان کے خیالات ذاتی ہیں اور انہیں ان کے متعلقہ اداروں کا مو¿قف نہیں سمجھا جانا چاہیے۔
سائنس دانوں نے ایس آئی آر کو ’حقِ رائے دہی سے محروم کرنے کی مہم‘ قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments