Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ٹھاکر دیکھنے نکلے تھے عاشق اور معشوقہ، گھر والوں کو خبر ہوتے ہی پنڈال میں ہی شادی کرادی

Admin
By Admin
Oct 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

ٹھاکر دیکھنے نکلے تھے عاشق اور معشوقہ، گھر والوں کو خبر ہوتے ہی پنڈال میں ہی شادی کرادی
ٹھاکر دیکھنے نکلے تھے عاشق اور معشوقہ، گھر والوں کو خبر ہوتے ہی پنڈال میں ہی شادی کرادی — October 23, 2026
ٹھاکر دیکھنے نکلے تھے عاشق اور معشوقہ، گھر والوں کو خبر ہوتے ہی پنڈال میں ہی شادی کرادی
سوشل میڈیا پر تعارف ہوا، پھر دوستی اور اس کے بعد محبت۔ تقریباً ایک سال پرانا رشتہ پوجا پنڈال میں شادی کے بندھن میں بدل گیا۔ تاہم، اس کی کوئی پیشگی منصوبہ بندی نہیں تھی۔ نوجوان خاتون اپنے محبوب کے ساتھ درگا مورتیوں کے درشن کرنے نکلی تھیں۔ گھر والوں کو اس رشتے کی خبر ہوتے ہی دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پوجا کے منتظمین اور مقامی لوگوں کی کوششوں سے دونوں رشتہ? ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ یہ واقعہ منگل کو شمالی 24 پرگنہ کے اشوک نگر کلیان گڑھ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 10 میں پیش آیا۔
اشوک نگر کے 26 سالہ تنو ادھیکاری کا تعلق کھڑدہ کی سومّی دفادار سے تھا، جن کی عمر 18 سال ایک ماہ ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ اس رشتے کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ درگا پوجا کے موقع پر لڑکی اپنے محبوب سے ملنے آئی تھی۔ اسی دوران سومّی کے گھر سے فون آیا۔ اسے خدشہ تھا کہ گھر واپس جانے پر اس کے ساتھ مارپیٹ کی جائے گی اور موبائل فون چھین لیا جائے گا۔ یہاں تک کہ اس کی شادی کسی دوسرے شخص سے بھی کرائی جا سکتی تھی۔ اسی وجہ سے اس نے گھر واپس جانے سے انکار کر دیا۔
دوسری جانب، سومّی کے اہل خانہ نے اسے راضی کرنے اور گھر واپس لے جانے کی بہت کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ اس صورت حال میں مقامی کلب نیتاجی سنگھ کے عہدیداروں، بارواری پوجا کے منتظمین اور مقامی لوگوں نے آپس میں مشورہ کرکے دونوں کی شادی کرانے کا فیصلہ کیا۔ شادی کے لیے مالائیں، ٹوپر (دولہے کے سر پر پہننے والا روایتی تاج)، شاکھا اور دیگر ضروری سامان خریدا گیا۔ درگا پوجا کی ذمہ داری سنبھالنے والے پنڈت کو بھی اطلاع دی گئی۔ پنڈال میں ہی شادی کی تیاریاں کی گئیں۔
رات کے وقت دیوی کی مورتی کے سامنے منتروں کی ادائیگی، مالا کا تبادلہ اور سندور لگانے سمیت مختلف رسومات کے ساتھ دونوں کی شادی مکمل ہوئی۔ پوجا دیکھنے آئے لوگ اس ’اچانک شادی‘ کے گواہ بنے۔ کئی افراد وہیں رک کر دونوں کے ’خواب پورے‘ ہوتے دیکھتے رہے۔ کچھ لوگوں نے اس لمحے کو اپنے موبائل فون میں بھی قید کر لیا۔ شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پھیل گئی ہے۔
شادی کے بعد تنو نے بتایا کہ فی الحال شادی کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لیکن حالات کے باعث اچانک یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ نیتاجی سنگھ کے صدر اجے کمار دے نے کہا، ”یہ واقعہ ہمارے لیے بھی غیر متوقع تھا۔ تاہم، دونوں کے درمیان محبت کے رشتے کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد شادی کا انتظام کیا گیا۔“ اجے نے کہا، ”ہم دعا کرتے ہیں کہ نوبیاہتا جوڑا خوشی سے اپنی ازدواجی زندگی گزارے۔“ تنو کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دشمی کے دن دعوتِ ولیمہ کی طرز پر ’بھو بھات‘ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔
قابلِ ذکر ہے کہ نیتاجی سنگھ کی درگا پوجا اس سال 25ویں سال میں داخل ہوئی ہے۔ درگا پوجا کی سلور جوبلی کے موقع پر پنڈال میں ہونے والی یہ ’اچانک شادی‘ ایک غیر معمولی واقعے کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔

ٹھاکر دیکھنے نکلے تھے عاشق اور معشوقہ، گھر والوں کو خبر ہوتے ہی پنڈال میں ہی شادی کرادی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn