Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بڑھی عورت کا گلا دباکر منہ میں خفیہ عضو داخل کرنے کی کوشش! اترپاڑہ کے سابق کونسلر کا بیٹا گرفتار

Admin
By Admin
Oct 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

بڑھی عورت کا گلا دباکر منہ میں خفیہ عضو داخل کرنے کی کوشش! اترپاڑہ کے سابق کونسلر کا بیٹا گرفتار
بڑھی عورت کا گلا دباکر منہ میں خفیہ عضو داخل کرنے کی کوشش! اترپاڑہ کے سابق کونسلر کا بیٹا گرفتار — October 23, 2026
بڑھی عورت کا گلا دباکر منہ میں خفیہ عضو داخل کرنے کی کوشش! اترپاڑہ کے سابق کونسلر کا بیٹا گرفتار
بڑھیا کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی گئی! اترپاڑہ کے سابق ترنمول کونسلر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ جمعرات کی علی الصبح مکھلا ماکالتلا علاقے میں ترنمول خاتون رہنما کا بیٹا گاڑی لے کر ادھر ا±دھر گھوم رہا تھا۔ اسی دوران ایک بوڑھی عورت سڑک سے گزر رہی تھیں۔ الزام ہے کہ ترنمول خاتون رہنما کے بیٹے نے انہیں دھکا دے کر گرا دیا اور ان کی گردن پکڑ کر منہ میں اپنا عضوِ تناسل داخل کرنے کی کوشش کی۔ واقعہ دیکھتے ہی مقامی لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا۔ شکایت کی بنیاد پر اترپاڑہ تھانے کی پولیس نے سابق کونسلر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
بڑھیا کی شکایت کے مطابق، وہ مانک تلا میں ٹوٹو پکڑنے کے لیے سڑک سے گزر رہی تھیں۔ اسی دوران نوجوان نے انہیں سڑک پر گرا دیا۔ اس کے بعد ان کی گردن دبا کر ان کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی۔ چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ بڑھیا کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور بڑھیا کا طبی معائنہ بھی کرایا جائے گا۔بی جے پی رہنما تاپس دیب نے کہا، ”اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔ یہ واقعہ دیکھ کر مقامی لوگ دوڑ کر آئے، ملزم کو پکڑا اور اس کی پٹائی کی۔ بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کے خلاف پہلے بھی کئی شکایات سامنے آ چکی ہیں۔ ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد ہی لوگ ان کے خلاف کھل کر بولنے لگے ہیں۔ تقریباً ایک سال پہلے ملزم کے والد پر بھی ایک خاتون کے ساتھ ویڈیو کال کے دوران نازیبا اشارے کرنے کا الزام لگا تھا۔“

بڑھی عورت کا گلا دباکر منہ میں خفیہ عضو داخل کرنے کی کوشش! اترپاڑہ کے سابق کونسلر کا بیٹا گرفتار...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn