ترواننت پورم، 6 جولائی; کیرالہ حکومت نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے تعلق سے خبردار ہوگئی ہے اور ریاست کے تین اضلاع میں بخار کی نگرانی کے ا حکامات جار کردیئےہیں وزیر صحت وینا جارج نے ہفتے کے روز کہا کہ کل 425 افراد نپاہ وائرس کی زد میں ہیں ان میں سے 228 ملاپورم ، 110 پلکڑ اور 87 کوزی کوڈ کے رہنے والےہیں ملاپورم میں، 12 افراد زیر علاج ہیں، جن میں سے پانچ آئی سی یو میں ہیں انہوں نے کہا کہ رابطہ میں آنے والوں کی فہرست میں شامل ایک شخص کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ پلکڑ میں ایک شخص آئیسولیشن میں ہے۔ پلکڑ میں رابطے میں آنے والوں کی فہرست میں 61 طبی ملازمین ہیں۔ کوزی کوڈ میں رابطے میں آنے والوں کی کی فہرست میں سبھی 87 افراد طبی ملازمین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بخار کی نگرانی کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ذہنی صحت کی مدد کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ پلکڑ میں رابطہ میں آنے والے افراد کو ضلع کے اندر آئسولیشن کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف نمونے جانچ کے لیے بھیجے جانے کی ضرورت ہے۔ پلکڑ اور ملاپورم سے تصدیق شدہ نپاہ معاملوں کے روٹ میپ شائع کیے گئے ہیں۔ کنیوو 108 سروس کے تحت ایمبولینس سمیت سبھی تیار ہیں۔ انفیکشن کے ذرائع کا پتہ لگانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
Source: uni urdu news service
نپاہ وائرس: حکومت متحرک، تین اضلاع میں بخار کی نگرانی کے احکامات
دربھنگہ: محرم کے جلوس میں حادثہ، تعزیہ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرایا، ایک ہلاک،دو درجن زخمی، مظفر پور میں فرقہ وارانہ تناﺅ
الہٰ آباد میں محرم کے جلوس گزرنے پر ہندوﺅں کا اعتراض،22 گرفتار
بہار میں ووٹر لسٹ معاملہ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچیں مہوا موئترا
سابق چیف جسٹس آف انڈیا چندر چوڑ سے بنگلہ خرالی کرائیں، سپریم کورٹ نے فوری کارروائی کے لیے مرکز کو لکھا خط
’’بہار کو کرائم کیپٹل بنا دیا…اب تبدیلی ضروری…‘‘ راہل گاندھی کا بی جے پی اور نتیش کمار پر زبانی حملہ
یوم عاشورہ: امام حسینؑ نے لوگوں کو مخالف حالات میں بھی حق پر قائم رہنے کی ترغیب دی، پی ایم مودی
عاشورا کے موقع پر راہل گاندھی اور کھڑگے کا پیغام- ’امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ‘
ایف-35بی جنگی طیارے کی مرمت کے لیے ترواننت پورم پہنچی برطانوی انجینئرنگ ٹیم
الور میں محرم کے جلوس کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار پر حملہ
گجرات: قتل کی کوشش کے الزام میں عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی چیتر وساوا گرفتار، اروند کیجریوال نے بی جے پی کو بنایا ہدف تنقید
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں مساجد پر نصب لاوڈاسپیکر ہٹانے کی پولیس کارروائی پر مسلمانوں میں شدید ناراضگی
اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں بس ندی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک
گرڈیہ: ایک شخص نے بیوی کو چاقو مار کر قتل کردیا