نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بہار میں امن و امان کی صورتحال پر بی جے پی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو نشانہ بنایا۔ گوپال کھیمکا قتل کیس کو بنیاد بنا کرر اہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور نتیش کمار نے مل کر بہار کو ’بھارت کی کرائم کیپٹل‘ بنا دیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’پٹنہ میں تاجر گوپال کھیمکا کی کھلی فائرنگ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ بی جے پی اور نتیش کمار نے مل کر بہار کو ’بھارت کی کرائم کیپٹل‘ بنا دیا ہے۔ آج بہار لوٹ مار، فائرنگ اور قتل کے سائے میں رہ رہا ہے۔ یہاں جرم ’نیا نارمل‘ بن چکا ہے- اور حکومت پوری طرح ناکام۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا، ’’بہار کے بھائیو اور بہنو، یہ ناانصافی مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔ جو حکومت آپ کے بچوں کی حفاظت نہیں کر سکتی وہ آپ کے مستقبل کی ذمہ داری بھی نہیں لے سکتی۔ ہر قتل، ہر لوٹ، ہر گولی – ایک چیخ ہے تبدیلی کی۔ اب وقت ہے نئے بہار کا- جہاں ڈر نہیں، ترقی ہو۔ اس بار ووٹ صرف حکومت بدلنے کا نہیں، بہار کو بچانے کا ہے۔‘‘ آپ کو بتا دیں کہ بدمعاشوں نے مشہور کاروباری گوپال کھیمکا کو جمعہ کی دیر رات قتل کر دیا تھا۔ یہ واقعہ گاندھی میدان تھانہ علاقہ میں رام گولم چوک کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی ہے۔ اس واقعہ سے کاروباری حلقے میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ بہار کے ڈی جی پی ونے کمار نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ اس قتل کی پوری تصویر اگلے ایک یا دو دنوں میں واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کئی ٹیمیں رات بھر پٹنہ اور ویشالی اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارتی رہیں۔ اس دوران ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے فی الحال پوچھ گچھ جاری ہے۔ گوپال کھیمکا کو گولی مارنے والے حملہ آور کو جائے وقوعہ کے علاوہ شہر کے دیگر حصوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ٹریک کیا گیا ہے۔ حملہ آور کی موٹرسائیکل کی شناخت ہوگئی ہے حالانکہ ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے اس کے چہرے کی واضح شناخت نہیں ہوسکی۔
Source: social media
نپاہ وائرس: حکومت متحرک، تین اضلاع میں بخار کی نگرانی کے احکامات
دربھنگہ: محرم کے جلوس میں حادثہ، تعزیہ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرایا، ایک ہلاک،دو درجن زخمی، مظفر پور میں فرقہ وارانہ تناﺅ
الہٰ آباد میں محرم کے جلوس گزرنے پر ہندوﺅں کا اعتراض،22 گرفتار
بہار میں ووٹر لسٹ معاملہ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچیں مہوا موئترا
سابق چیف جسٹس آف انڈیا چندر چوڑ سے بنگلہ خرالی کرائیں، سپریم کورٹ نے فوری کارروائی کے لیے مرکز کو لکھا خط
’’بہار کو کرائم کیپٹل بنا دیا…اب تبدیلی ضروری…‘‘ راہل گاندھی کا بی جے پی اور نتیش کمار پر زبانی حملہ
یوم عاشورہ: امام حسینؑ نے لوگوں کو مخالف حالات میں بھی حق پر قائم رہنے کی ترغیب دی، پی ایم مودی
عاشورا کے موقع پر راہل گاندھی اور کھڑگے کا پیغام- ’امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ‘
ایف-35بی جنگی طیارے کی مرمت کے لیے ترواننت پورم پہنچی برطانوی انجینئرنگ ٹیم
الور میں محرم کے جلوس کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار پر حملہ
گجرات: قتل کی کوشش کے الزام میں عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی چیتر وساوا گرفتار، اروند کیجریوال نے بی جے پی کو بنایا ہدف تنقید
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں مساجد پر نصب لاوڈاسپیکر ہٹانے کی پولیس کارروائی پر مسلمانوں میں شدید ناراضگی
اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں بس ندی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک
گرڈیہ: ایک شخص نے بیوی کو چاقو مار کر قتل کردیا