National

گرڈیہ: ایک شخص نے بیوی کو چاقو مار کر قتل کردیا

گرڈیہ: ایک شخص نے بیوی کو چاقو مار کر قتل کردیا

گرڈیہ، 26 جون : جھارکھنڈ کے گریڈیہ ضلع کے مفصل تھانہ علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا، جس کے بعد مشتعل لوگوں نے اسے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ لوکائیہ گاؤں میں بدھ کی دیر رات چھوٹے لال ہانسدا نے اپنی بیوی مینا ہانسدا کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد مینا کے مائیکے والوں نے غصے میں آکر چھوٹے لال کو اتنا مارا کہ وہ بھی مر گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چھوٹے لال ہانسدا اور مینا ہانسدا کی شادی آٹھ سال قبل ہوئی تھی۔ ان دنوں مینا لوکائی گاؤں میں اپنے مائیکے میں تھی۔ بدھ کی رات چھوٹے لال بھی سسرال پہنچ گئے۔ دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے پرتشدد تصادم میں بدل گیا۔ غصے میں چھوٹے لال نے مینا پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ قتل کے بعد چھوٹا لال فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ مینا کے مائیکے والوں کو اس واقعہ کا علم ہوا۔ ناراض گھر والوں نے چھوٹے لال کو پکڑ کر بری طرح مارا پیٹا جس کی وجہ سے چھوٹے لال کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر سب ڈویژنل پولیس آفیسر جیتواہن اوراون اور مفصل تھانہ کے انچارج شیام کشور مہتو پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ مسٹر اوراون نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے کو قتل کی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments