بہار اسمبلی انتخاب سے پہلے ووٹر لسٹ میں ترمیم کو لے کر سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ میں ترمیم کا اعلان کیا ہے، جس کا کئی اپوزیشن پارٹیاں مخالفت کر رہی ہیں۔ وہیں اب ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے اس معاملے میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ مہوا موئترا نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ مہوا نے اسے آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر عرضی میں مہوا نے کہا ہے، ’’آئین کی دفعہ 32 کے تحت مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے۔ یہ عرضی الیکشن کمیشن کے 24 جون 2025 کو جاری کیے حکم کے خلاف ہے جس میں ووٹنگ لسٹ میں نظرثانی کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ یہ حکم دفعہ 14، 19 (1) (اے) اور 325 و 328 کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے بڑی تعداد میں ووٹر اپنی حق رائے دہی کا استعمال نہیں کر سکیں گے، جس سے نہ صرف جمہوریت کا وقار مجروح ہوگا بلکہ شفاف انتخابی نظام پر سوال کھڑے ہوں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے مہوا نے لکھا، ’’بہار میں ایس آئی آر منعقد کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے اور بنگال سمیت دیگر ریاستوں میں بھی ایس آئی آر منعقد کرنے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔‘‘ عرضی میں اعتراض ظاہر کیا گیا کہ ملک میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ جس نے پہلے کئی بار ووٹنگ کیے ہیں تب بھی اسے اپنی شہریت ثابت کرنے کو کہا جا رہا ہے۔ عرضی دہندہ کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے یا جوڑنے کا عمل صرف RER ضابطہ، 1960 کے ضابطے 21 اے اور ضابطے 13 پڑھے جانے والے فارم 7 کے تحت ہی کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ایسے ہی عمل دوسری ریاستوں میں نافذ کرنے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔ مغربی بنگال میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے عمل پر اپوزیشن سیاسی جماعتیں مسلسل سوال کھڑی کر رہی ہیں۔
Source: social media
نپاہ وائرس: حکومت متحرک، تین اضلاع میں بخار کی نگرانی کے احکامات
دربھنگہ: محرم کے جلوس میں حادثہ، تعزیہ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرایا، ایک ہلاک،دو درجن زخمی، مظفر پور میں فرقہ وارانہ تناﺅ
الہٰ آباد میں محرم کے جلوس گزرنے پر ہندوﺅں کا اعتراض،22 گرفتار
بہار میں ووٹر لسٹ معاملہ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچیں مہوا موئترا
سابق چیف جسٹس آف انڈیا چندر چوڑ سے بنگلہ خرالی کرائیں، سپریم کورٹ نے فوری کارروائی کے لیے مرکز کو لکھا خط
’’بہار کو کرائم کیپٹل بنا دیا…اب تبدیلی ضروری…‘‘ راہل گاندھی کا بی جے پی اور نتیش کمار پر زبانی حملہ
یوم عاشورہ: امام حسینؑ نے لوگوں کو مخالف حالات میں بھی حق پر قائم رہنے کی ترغیب دی، پی ایم مودی
عاشورا کے موقع پر راہل گاندھی اور کھڑگے کا پیغام- ’امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ‘
ایف-35بی جنگی طیارے کی مرمت کے لیے ترواننت پورم پہنچی برطانوی انجینئرنگ ٹیم
الور میں محرم کے جلوس کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار پر حملہ
گجرات: قتل کی کوشش کے الزام میں عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی چیتر وساوا گرفتار، اروند کیجریوال نے بی جے پی کو بنایا ہدف تنقید
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں مساجد پر نصب لاوڈاسپیکر ہٹانے کی پولیس کارروائی پر مسلمانوں میں شدید ناراضگی
اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں بس ندی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک
گرڈیہ: ایک شخص نے بیوی کو چاقو مار کر قتل کردیا