آج ہندوستان میں 10 محرم الحرام، یعنی عاشورا کے موقع پر عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ شہروں اور قصبوں میں امام حسین کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے عزاداران سڑکوں پر نکلے ہیں۔ کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف مقامات پر ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں، جبکہ عزاخانوں اور امام بارگاہوں میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ عاشورا کے موقع پر روزہ رکھنے والوں کی بھی بڑی تعداد دیکھی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ہند ستان کی اہم اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے لیڈران نے امام حسین کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عاشورا کے تقدس اور امام حسین کی تعلیمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عوام سے قربانی، جدوجہد اور امن کے راستے پر چلنے کی اپیل کی ہے۔ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس موقع پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’آج محرم کے دن ہمیں حضرت امام حسین کے بتائے ہوئے اس راستے پر چلنے کا عزم کرنا چاہیے جو جدوجہد، قربانی اور ایثار سے ہوتے ہوئے ہمیں انسانیت، امن اور اتحاد کی طرف لے جاتا ہے۔‘‘ راہل گاندھی کی اس پوسٹ میں امام حسین کی شہادت کو صرف مذہبی واقعہ نہیں بلکہ ایک عالمگیر پیغام قرار دیا گیا ہے، جو ہر عہد اور ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امام حسین کا راستہ ہر اس شخص کے لیے ہے جو ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا چاہتا ہے۔ اسی طرح کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی عاشورا کے موقع پر ایکس پر ایک پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’محرم کے دسویں دن عاشورا کے موقع پر ہم حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی مثالی زندگی، تعلیمات، راست بازی، ناانصافی کے خلاف بے خوف جدوجہد اور عظیم قربانی ہر دور میں گونجتی ہے اور نسل در نسل انسانوں کو متاثر کرتی ہے۔‘‘ ملکارجن کھڑگے نے بھی امام حسین کی جدوجہد کو ایک عالمی پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی صرف مذہبی معاملہ نہیں بلکہ ظلم کے خلاف ایک ابدی اعلان ہے۔
Source: social media
نپاہ وائرس: حکومت متحرک، تین اضلاع میں بخار کی نگرانی کے احکامات
دربھنگہ: محرم کے جلوس میں حادثہ، تعزیہ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرایا، ایک ہلاک،دو درجن زخمی، مظفر پور میں فرقہ وارانہ تناﺅ
الہٰ آباد میں محرم کے جلوس گزرنے پر ہندوﺅں کا اعتراض،22 گرفتار
بہار میں ووٹر لسٹ معاملہ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچیں مہوا موئترا
سابق چیف جسٹس آف انڈیا چندر چوڑ سے بنگلہ خرالی کرائیں، سپریم کورٹ نے فوری کارروائی کے لیے مرکز کو لکھا خط
’’بہار کو کرائم کیپٹل بنا دیا…اب تبدیلی ضروری…‘‘ راہل گاندھی کا بی جے پی اور نتیش کمار پر زبانی حملہ
یوم عاشورہ: امام حسینؑ نے لوگوں کو مخالف حالات میں بھی حق پر قائم رہنے کی ترغیب دی، پی ایم مودی
عاشورا کے موقع پر راہل گاندھی اور کھڑگے کا پیغام- ’امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ‘
ایف-35بی جنگی طیارے کی مرمت کے لیے ترواننت پورم پہنچی برطانوی انجینئرنگ ٹیم
الور میں محرم کے جلوس کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار پر حملہ
گجرات: قتل کی کوشش کے الزام میں عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی چیتر وساوا گرفتار، اروند کیجریوال نے بی جے پی کو بنایا ہدف تنقید
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں مساجد پر نصب لاوڈاسپیکر ہٹانے کی پولیس کارروائی پر مسلمانوں میں شدید ناراضگی
اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں بس ندی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک
گرڈیہ: ایک شخص نے بیوی کو چاقو مار کر قتل کردیا