گجرات کے ڈیڈیا پاڑا حلقۂ اسمبلی سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن چیتر وساوا کو پولیس نے قتل کی کوشش کے الزام ہفتہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر نرمدا ضلع کے ڈیڈیا پاڑا میں ایک تعلقہ پنچایت افسر پر مبینہ طور پر حملہ کے بعد قتل کی کوشش کا الزام ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا تھا، پولیس نے اس تعلق سے اتوار کو اطلاع دی ہے۔ ڈیڈیا پاڑا تھانہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق میٹنگ کے دوران وساوا نے مقامای سطح کی رابطہ کمیٹی ’آپنو تالوکو وائبرینٹ تالوکو‘ (اے ٹی وی ٹی) کے رکن کے عہدے پر ان کی جانب سے نامزد کیے گئے شخص کے نام پر غور و خوض نہیں کیے جانے پر اعتراض کیا اور مشتعل ہو گئے۔ وساوا نے مبینہ طور پر ساگبارا تعلقہ پنچایت کی ایک خاتون صدر کو نازیبا الفاظ کہنا شروع کر دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رکن اسمبلی نے شکایت کنندہ پر شیشہ کے گلاس سے حملہ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی شیشہ کا گلاس ٹوٹا، رکن اسمبلی نے شیشہ کا ٹکڑہ اٹھا کر سنجے وساوا کی طرف بڑھا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی لیکن شکایت کنندہ کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ ارکن اسمبلی نے دفتر میں رکھی ایک کرسی کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ عآپ رکن اسمبلی کے خلاف ڈیڈیا پارہ پولیس اسٹیشن میں انڈین جوڈیشل کوڈ کی دفعہ 109 (قتل کی کوشش)، 79 (الفاظ، اشاروں کے ذریعہ کسی عورت کی عزت کی توہین)، 115 (2) (رضاکارانہ طور پر تکلیف پہنچانا)، 351 (3) (مجرمانہ دھمکی)، 352 (جان بوجھ کر توہین) اور 324 (3) (جائیداد کو نقصان پہنچانا) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ دوسری جانب عآپ رکن اسمبلی کی گرفتاری پر پارٹی کے قومی کنویز اروند کیجریوال نے بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’گجرات میں عآپ رکن اسمبلی چیتر وساوا کو گرفتار کر لیا۔ وِساودر ضمنی انتخاب میں عآپ کے ہاتھوں شکست کے بعد بی جے پی بوکھلائی ہوئی ہے۔ اگر انہیں لگتا ہے کہ اس طرح کی گرفتاریوں سے عآپ ڈر جائے گی تو یہ ان کی سب سے بڑی بھول ہے۔ گجرات کے لوگ اب بی جے پی کی غلط حکمرانی، غنڈہ گردی اور تانا شاہی سے پریشان ہو چکے ہیں، بی جے پی کو اب گجرات کے عوام جواب دیں گے۔‘‘
Source: uni urdu news service
نپاہ وائرس: حکومت متحرک، تین اضلاع میں بخار کی نگرانی کے احکامات
دربھنگہ: محرم کے جلوس میں حادثہ، تعزیہ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرایا، ایک ہلاک،دو درجن زخمی، مظفر پور میں فرقہ وارانہ تناﺅ
الہٰ آباد میں محرم کے جلوس گزرنے پر ہندوﺅں کا اعتراض،22 گرفتار
بہار میں ووٹر لسٹ معاملہ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچیں مہوا موئترا
سابق چیف جسٹس آف انڈیا چندر چوڑ سے بنگلہ خرالی کرائیں، سپریم کورٹ نے فوری کارروائی کے لیے مرکز کو لکھا خط
’’بہار کو کرائم کیپٹل بنا دیا…اب تبدیلی ضروری…‘‘ راہل گاندھی کا بی جے پی اور نتیش کمار پر زبانی حملہ
یوم عاشورہ: امام حسینؑ نے لوگوں کو مخالف حالات میں بھی حق پر قائم رہنے کی ترغیب دی، پی ایم مودی
عاشورا کے موقع پر راہل گاندھی اور کھڑگے کا پیغام- ’امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ‘
ایف-35بی جنگی طیارے کی مرمت کے لیے ترواننت پورم پہنچی برطانوی انجینئرنگ ٹیم
الور میں محرم کے جلوس کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار پر حملہ
گجرات: قتل کی کوشش کے الزام میں عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی چیتر وساوا گرفتار، اروند کیجریوال نے بی جے پی کو بنایا ہدف تنقید
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں مساجد پر نصب لاوڈاسپیکر ہٹانے کی پولیس کارروائی پر مسلمانوں میں شدید ناراضگی
اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں بس ندی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک
گرڈیہ: ایک شخص نے بیوی کو چاقو مار کر قتل کردیا