National

ایف-35بی جنگی طیارے کی مرمت کے لیے ترواننت پورم پہنچی برطانوی انجینئرنگ ٹیم

ایف-35بی جنگی طیارے کی مرمت کے لیے ترواننت پورم پہنچی برطانوی انجینئرنگ ٹیم

ترواننت پورام: برطانوی ایف-35بی جنگی طیارے کی مرمت کے لیے یوکے کی انجینئرنگ ٹیم کیرالہ کے ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی ہے۔ یہ طیارہ 14 جون کو ایندھن کی کمی اور بعد میں ظاہر ہونے والی تکنیکی خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہوا تھا۔ برطانوی ہائی کمیشن نے ہفتے کو اس پیش رفت کی تصدیق کی۔ ہائی کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ نے ہندوستانی حکام کی جانب سے دی گئی مرمت اور دیکھ بھال کی سہولت (ایم آر او) کے استعمال کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ اب یوکے کی انجینئرنگ ٹیم ہندوستانی حکام سے رابطے میں ہے تاکہ طیارے کی منتقلی، مرمت اور سکیورٹی کے تقاضوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ترجمان نے کہا، ’’یوکے کی ٹیم اسپیشل آلات کے ساتھ پہنچی ہے، جو طیارے کو محفوظ طریقے سے ہٹانے اور اس کی مرمت کے لیے ضروری ہیں۔ یہ سب کام ہندوستانی ایئرپورٹ انتظامیہ کے مکمل تعاون سے کیا جائے گا۔ یوکے حکومت ہندوستانی حکام اور ایئرپورٹ ٹیموں کے مسلسل تعاون کی تہہ دل سے شکر گزار ہے۔‘‘ واضح رہے کہ یہ لڑاکا طیارہ برطانیہ کے ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز کیرئیر اسٹرائیک گروپ کا حصہ ہے، جو ان دنوں ہند-بحرالکاہل خطے میں تعینات ہے۔ ایف-35بی طیارہ ہندوستانی بحریہ کے ساتھ ایک مشترکہ مشق مکمل کرنے کے بعد اپنے بیس کی جانب واپس جا رہا تھا، جب راستے میں تکنیکی خرابی اور ایندھن کی کمی کے سبب اسے ترواننت پورم ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments