National

اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں بس ندی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک

اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں بس ندی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک

دہرادون، 26 جون : اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں رشی کیش-بدری ناتھ ہائی وے پر گھولتیر کے قریب ایک ٹیمپو-ٹریولرجمعرات کی صبح الکنندا ندی میں گر گیا۔ پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ اب تک3 لاش برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ کئی زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا ہے۔ ایس ڈی آر ایف کمانڈر ارپن یدوونشی نے بتایا کہ جیسے ہی رودرپریاگ ضلع کے گھولتیر علاقے میں ایک ٹیمپو ٹریولر گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے کی اطلاع ملی، تھانہ آگستیامونی، رتودا اور گوچر تھانوں سے پولیس فورس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی رودرپریاگ سے اوپر کی طرف جا رہی تھی جو بے قابو ہو کر ندی میں جا گری۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا اور کچھ زخمیوں کو بحفاظت باہر نکال کر علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔ ایک شخص کی لاش بھی نکالی گئی ہے جب کہ دیگر افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مسٹریدوونشی نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف، پولیس فورس اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر مربوط انداز میں راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔ یہ سارا آپریشن سینئر افسران کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر سے کام لیں اور کسی بھی قسم کی گمراہ کن یا غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments