National

دربھنگہ: محرم کے جلوس میں حادثہ، تعزیہ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرایا، ایک ہلاک،دو درجن زخمی، مظفر پور میں   فرقہ وارانہ  تناﺅ

دربھنگہ: محرم کے جلوس میں حادثہ، تعزیہ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرایا، ایک ہلاک،دو درجن زخمی، مظفر پور میں فرقہ وارانہ تناﺅ

دربھنگہ ضلع کے ساکت تھانہ کے تحت ترڈیہ بلاک کے کاکورھا گاو ں میں محرم کے جلوس کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جلوس کے دوران لے جایا جا رہا جھنڈا اچانک اوپر سے گزرنے والی 11 ہزار والٹ کی بجلی کے تاروں سے ٹکراگیا۔جس ے کرنٹ پھیل گیا اور جائے واردات پر ہی ایک نوجوان جابحق ہوگیا۔ جبکہ دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد جلوس میں کہرام مچ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دربھنگہ کے ضلع مجسٹریٹ کوشل کمار نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ محرم جیسے حساس موقع پر بجلی کی سپلائی کیوں نہیں منقطع کی گئی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ محکمہ بجلی کی غفلت کا بھی احتساب کیا جائے گا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ محرم کا جلوس نکالا جا رہا تھا اور موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران جلوس میں بانس کی نوک اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تار کو چھو گئی۔ اس وقت تار میں تیز کرنٹ دوڑ رہا تھا۔ جیسے ہی بانس تار سے ٹکرایا، چنگاریاں نکلنے لگیں اور بجلی کا تار ٹوٹ کر سیدھا ہجوم پر گرا۔ اس دوران قریبی ٹرانسفارمر میں بھی آگ لگ گئی جس سے خوف وہراس پھیل گیا۔ کرنٹ لگنے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ تار گرتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ کئی زخمی زمین پر گرے اور چاروں طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانا شروع کر دیا۔ دریں اثناءمظفر پور کے بری یار تھانہ کے تحت گوری ہر علاقہ میں محرم کے جلوس کو لیکر دو کمیونٹی میں جھڑپ ہوگئی۔ جس میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔مظفر پورکے ایس ایس پی سشیل کمار نے بتایا کہ دو کمیونٹی کے درمیان گرما گرم بحث کے بعد نوبت ہاتھا پائی کی آگئی جس میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولس نے حالات کو قابو میں کرلیا ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments