National

چھتیس گڑھ میں جوائنٹ فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ، دو خاتون نکسلی ہلاک

چھتیس گڑھ میں جوائنٹ فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ، دو خاتون نکسلی ہلاک

نارائن پور 26 جون : چھتیس گڑھ کے ابوجھماڑ میں بدھ کی دیر رات سے ڈی آر جی نارائن پور، کونڈاگاؤں اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے مشترکہ دستوں کے ساتھ نکسلیوں کی مڈبھیڑ میں دو خاتون ماؤنواز ہلاک ہوگئیں اور ان کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ تصادم کے مقام سے 315 بور کی رائفل اور دیگر ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پولس کو کوہکمیٹا علاقہ میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر نارائن پور سے ڈی آر جی اور کونڈاگاؤں سے ایس ٹی ایف کے جوانوں کو نکسل آپریشن پر بھیجا گیا۔ کل رات جب فوجی نکسلیوں کے ٹھکانے پر پہنچے تو نکسلیوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ فوجیوں نے بھی اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔ جمعرات کی صبح جب فوجیوں نے تلاشی مہم چلائی تو دو خواتین نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ نکسلیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح بھی فائرنگ ہوئی ہے۔ اس وقت جوائنٹ فورسز موقع پر موجود ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments