National

الور میں محرم کے جلوس کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار پر حملہ

الور میں محرم کے جلوس کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار پر حملہ

الور، 6 جولائی : راجستھان کے الور کے شیواجی پارک تھانہ علاقے میں اتوار کو محرم کے جلوس کے دوران ایک ٹریفک پولیس اہلکار سے مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار پردیپ کمار اپنی نجی گاڑی میں موقع سے گزر رہا تھا۔ اس دوران جلوس میں شامل نوجوانوں نے اس کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی اور پھر اسے باہر نکال کر مارپیٹ کی۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ وہاں موجود دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور پردیپ کو علاج کے لیے الور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ کے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ زخمی پولیس اہلکار کے بیان کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments