National

الہٰ آباد میں محرم کے جلوس گزرنے پر ہندوﺅں کا اعتراض،22 گرفتار

الہٰ آباد میں محرم کے جلوس گزرنے پر ہندوﺅں کا اعتراض،22 گرفتار

الہ ٰآباد(پریاگ راج) کے سرسا مارکیٹ سے کل رات محرم کا جلوس گزرنے کے بعد بنیاد پرست ہندوﺅں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ جس سے فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔امن میں خلل ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے پولس نے محرم کے جلوس میں شامل22 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ہندوﺅں کا الزام ہےکہ روایتی روٹ کو ترک کر پہلی بار ہندو آبادی والے سرسا مارکیٹ سے محرم کا جلوس گزارا گیا۔ جب مارکیٹ علاقہ سے جلوس گزر رہا تھا تو اسے روک دیا گیا اور اعتراض جتاتے ہوئے گرما گرم بحث شروع کردی گئی۔جس سے تناﺅ پیدا ہوا۔اطلاع پاکر میجا تھانہ کی پولس پہنچی اور لوگوں کو سمجھا بجھا کر ہٹایا۔پولس نے پانچ افراد کے خلاف کیس دائر کیا ہے،جبکہ 50 نامعلوم کو فریق بنایا ہے۔ پریاگ راج کے اسسٹنٹ پولس کمشنر ایس پی اپادھیائے نے بتایا کہ نئے روٹ سے جلوس نکالنے پر پیشگی اجازت لازمی ہوتی ہے۔ لیکن ا س معاملہ میں ایسا نہیں کیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments