Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران کے معاملے پر نیتن یاہو ’ہر چیز میں غلط‘ تھے: جے ڈی وینس

Admin
By Admin
Nov 05, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ایران کے معاملے پر نیتن یاہو ’ہر چیز میں غلط‘ تھے: جے ڈی وینس
ایران کے معاملے پر نیتن یاہو ’ہر چیز میں غلط‘ تھے: جے ڈی وینس — November 05, 2026
امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے معاملے پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر تنقید کی ہے۔

ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق جے ڈی وینس نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ ایران کے خلاف حملے دوبارہ شروع کرنے کے بجائے معاہدے کی طرف جائیں۔

امریکی نائب صدر کی جانب سے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کی وجہ ایران جنگ کو قرار دینے کے بعد یہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔

جے ڈی وینس کی اس بات چیت سے واقف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایکسیوس نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ کے قریبی لوگوں نے نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں صدر ٹرمپ پر زور دیا تھا کہ وہ تنازع کو ختم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ معاہدہ کریں۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس موقع پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر ایران کے معاملے پر ’ہر چیز میں غلط‘ ہونے کا الزام لگایا اور تنقید کی۔

انہوں نے صدر ٹرمپ کو اس حوالے سے بھی خبردار کیا تھا کہ جنگ غیر مقبول ہے اور اس کی وجہ سے ریپبلکنز کو انتخابات میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس سب کے باوجود صدر ٹرمپ جنگ کو دوبارہ شروع کرنے کا سوچتے رہے کیونکہ نیتن یاہو نے ان پر ایسا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا لیکن آخر کار اس فیصلے کو روک دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق علاوہ ازیں ٹرمپ نے اپنے اعلیٰ مشیروں کے اعتراضات کے باوجود اسرائیل کے انتخابات میں نیتن یاہو کی حمایت کی۔

امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے معاملے پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر تنقید کی ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn