بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ گھر میں کبھی وہ اور کبھی شوہر ویرات کھانا بناتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما تقریباً 2 سال بعد بھارت واپس آئی ہیں، اس موقع پر ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران انوشکا نے شوہر ویرات کوہلی اور بچوں کی روٹین کے حوالے سے گفتگو کی۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انوشکا نے بتایا کہ ’میں نے اور ویرات نے گھر میں ڈسکس کیا کہ اگر ہم اپنی والدہ کے بنائے ہوئے کھانوں کو گھر میں نہیں بنائیں گے تو یہ ریسیپیز ہمارے بچوں تک نہیں پہنچ سکتیں لہٰذا کبھی میں اور کبھی ویرات کھانا پکاتے ہیں، میں کبھی کبھی والدہ کو ریسیپیز جاننے کیلئے کال بھی کرلیتی ہوں‘۔ اداکارہ نے کہا کہ ’میرے نزدیک یہ بہت اہم ہے کیوں کہ مجھے لگتا ہے اس طرح ہم اپنے بچوں کو کوئی قیمتی شے منتقل کررہے ہیں ‘۔ انوشکا نے بتایا کہ ’میرے لیے بچوں کی روٹین بہت خاص ہے، ہم عام لوگوں سے زیادہ سفر کرتے ہیں اس دوران ہمارے بچے بھی بہت سی تبدیلیوں کا تجربہ کرتے ہیں لہٰذا ان کے لیے ایک روٹین بنا کر میں انہیں کنٹرول کا احساس دلا تی ہوں‘۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ہم کہیں بھی جائیں بچوں اور ہمارے لیے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں، یہ روٹین ہمیں خود کو منظم کرنے میں مدد دیتی ہے‘۔ یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 2018 میں شادی کی تھی، 2021 میں جوڑے کے ہاں بیٹی وامیکا اور رواں برس بیٹے آکائے کی پیدائش ہوئی ہے۔
Source: social media
راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپور
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں