بالی وڈ ایکشن ہیرو جان ابراہم اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہوگئے۔ جان ابراہم ان دنوں اپنی نئی فلم ’ویدا ‘کی پروموشن میں مصروف ہیں اور فلم کے ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران اداکار نے فلم کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے، اسی دوران ایک سوال پرجان ابراہم اپنا کنٹرول کھو بیٹھے۔ تقریب میں موجود صحافی نے جان ابراہم سے سوال کیا کہ ’ آپ کی نئی فلم ویدا کا ٹریلر اچھا ہے، اس سے قبل ہم نے آپ کی 'ستیامیو جیتے' پھر اسی فلم کا پارٹ ٹو دیکھا اور پھر ’پٹھان ‘ آئی جس نے اچھا بزنس کیا لیکن ہم دیکھ رہے ہیں آپ لگاتار ایک ہی طرح کے یعنی ایکشن کردار کر رہے ہیں ؟ایسا کیوں ؟ آپ کچھ نیا لائیے۔ صحافی کے سوال پر جان ابراہم تپ گئے اور جواب دینے کے بجائے الٹا صحافی سے سوال کیا کہ آپ نے یہ فلم دیکھی ہے؟ صحافی کے انکار پر جان ابراہم نے کہا کہ کیا میں برے سوالات اور احمق افراد کو مسترد کر سکتا ہوں؟ اداکار نے صحافی سے کہا کہ ’ میں آپ کو صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ یہ فلم میری پہلے کی فلموں سے الگ ہے جس کیلئے میری پرفارمنس بھی بہترین ہے، آپ پہلے فلم دیکھیں پھر جج کریں اس کے بعد آپ جو کہنا چاہیں کہیں میں حاضر ہوں لیکن اگر آپ غلط نکلے تو میں آپ کو چیر دوں گا‘ ۔ جان ابراہم کے صحافی کے سوال پر رد عمل کی ویڈیووائرل ہوگئی جس پر صارفین کہیں جان ابراہم کے تلخ رویہ اپنانے پر تنقید کررہے ہیں تو کہیں صحافی کے سوال کو غلط قرار دے رہے ہیں۔
Source: Social Media
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ابھیشیک بچن کے بیویوں سے متعلق بیان نے سب کو چونکا دیا
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں