بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے شادی شدہ افراد کو بیویوں سے متعلق مشورہ دیا ہے۔ ابھیشیک بچن نے گزشتہ رات ممبئی میں فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈز 2024 میں شرکت کی اور کرینہ کپور کو ایوارڈ پیش کیا جب کہ ایوارڈ شو کے دوران ابھیشیک بچن کی میزبان کے ساتھ ہونے والی گفتگو وائرل ہورہی ہے۔ اس بات چیت میں اداکار نے بتایا کہ بیویوں کے معاملے میں مردوں کو کیا کرنا چاہیے۔ میزبان نے ابھیشیک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ'ایک چھوٹا سا سوال ہے کہ آپ اتنی اچھی پرفارمنس دیتے ہیں کہ ناقدین بھی لاجواب ہوجاتے ہیں اور کچھ کہہ نہیں پاتے، آپ ایسا کیسے کرلیتے ہیں؟' جواب میں ابھیشیک نے کہا 'یہ بہت سادہ بات ہے، اس میں ہمارا کمال نہیں، جو ڈائریکٹر کہتا ہے ہم وہی کرتے ہیں اور کام کرکے خاموشی سے گھر چلے جاتے ہیں'۔ تاہم میزبان نے اس جواب کا بیوی کی بات ماننے سے موازنہ کیا جس پر ابھیشیک نے کہا 'تمام شادی شدہ مردوں کو یہ کرنا چاہیے، جو بیوی کہے اس کی بات مانیں اور وہی کریں'۔ اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ ابھیشیک بچن کی یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کی اہلیہ ایشوریا رائے کے ساتھ طلاق کی خبریں سرگرم ہیں۔ ابھیشیک اور ایشوریا 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب کچھ عرصے سے دونوں میں طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ ایشوریا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر آرادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں تاہم ان تصاویر میں بھی ابھیشیک موجود نہیں تھے۔
Source: social Media
خبر سنسنی اور مبالغہ آرائی پر مبنی، کارروائی کریں گے، سونو سود
اکشے اور ٹوئنکل نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ میں فروخت کردیا
سیف علی خان پر حملے کے ملزم کے فنگر پرنٹ میچ ہو گئے
سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
راکھی ساونت دلہن بن گئیں
مسلمان ہوں مگر گائے کا گوشت نہیں کھاتا، سلمان خان کا انکشاف
سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
جب میں زخمی ہوا، بیٹے تیمور نے مجھ سے پوچھا کیا آپ مر جائیں گے؟ سیف علی خان
سلمان خان کی پہلی بار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر لب کشائی
مسلمان ہوں مگر گائے کا گوشت نہیں کھاتا، سلمان خان کا انکشاف