مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے اس سال حج سیزن کے دوران مسجد نبوی میں نمازیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث اپنی خدمات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ مسجد کے اندر، چھت اور صحن میں مخصوص مقامات پر کنٹینر اور بوتلوں میں آب زمزم کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے’ 15 ذی قعدہ سے یکم ذی الحجہ تک مسجد نبوی میں آب زمزم کی دو لاکھ 18 ہزار 336 بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔‘ اس دوران مسجد نبوی میں تین ہزار 360 ٹن آب زمزم استعمال کیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے آب زم زم کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ ادارہ موجود ہے جہاں سیکڑوں کارکنان زم زم کی فراہمی کے لیے مامور ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد نبوی میں مخصوص مقامات پر تین لاکھ ایک ہزار 802 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ مسجد نبوی میں سیناٹائزنگ اور صفائی کے لیے 52 ہزار 625 لٹر سینیٹائزر استعمال کیا گیا۔ زائرین اور نمازیوں کو صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی کےلیے چوبیس گھنٹے صفائی کی جاتی ہے۔
Source: social media
فرانس اپنے ساحلی علاقے سے فلسطینی ریاست ’تراش‘ سکتا ہے: امریکی ایلچی
امریکہ میں ’یہود مخالف حملے‘ کو میڈیا نے ہوا دی: اسرائیل
وائٹ ہاؤس نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا عمل معطل کر دیا
غزہ کی صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے : برطانوی وزیر اعظم
شاہ مراکش کی عید پر عوام سے مویشیوں کی قربانی نہ کرنے کی دوبارہ اپیل
استنبول: روس یوکرین امن مذاکرات کا دوسرا دور، شدید زخمی اور نوجوان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
امریکہ نے غیر ملکی جنگجوؤں کو شامی فوج میں شامل کرنے کا گرین سگنل دے دیا
ایران کو کسی بھی صورت یورینیم کی افزودگی کی اجازت نہیں دیں گے : ٹرمپ
القسام بریگیڈز کا جبالیہ میں اسرائیلی فوج پر حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ، خان یونس اور دیر البلح میں بھی جھڑپیں
حوثی جنگجوؤں کا تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
جنوبی غزہ: امداد کے منتظر بےگھر افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
امدادی مراکز کے قریب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید کیے جانے فلسطینیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے: اقوام متحدہ
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا مومی مجسمہ چوری ہوگیا
غزہ کے شہداء و اسیران کے 500 اہلِ خانہ کی دوسری کھیپ مکہ مکرمہ پہنچ گئی